علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022

0
903

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022
افتتاح سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار اور صدارت انجنیرنگ محمد ارشد خان کنوینئر اے آئی ٹی کریں گے۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کا اہتمام علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں 11 مارچ سے کھیلا جائے گا،جس میں علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی آٹھ ٹیکنالوجیز ( مارننگ اور ایوننگ) پروگرام کے طلبا وطالبات کی کیثر تعداد شرکت کرے گی۔ اسپورٹس فیسٹول ویک کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیرمین قاضی نصر عباس، وائس چیرمین شاہد جمیعل ، ممبران میں عبید اختر، آصف علی خان، علی نقوی، مرزا متین بیگ اور ارشاد احمد شامل ہیں۔ اسپورٹس فیسٹول ویک میں کرکٹ, فٹبال ،ٹک آف وار ،ہاکی، ٹیبل ٹینس ، بیڈ منٹن اور آرم ریسلنگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔جن کا تعلق 8 ٹیکنالوجیز کے (مارننگ اور ایوننگ ) پروگرام کے طلبا وطالبات سے ہوگا۔ اے آئی ٹی اسپورٹس ویک کا افتتاح بروز جمعہ مورخہ 11مارچ 2022 کو اے آئی ٹی گرائونڈ میں ہوگا۔اے آئی ٹی اسپورٹس ویک کا افتتاح سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار اور صدارت انجنیرنگ محمد ارشد خان کنوینئر اے آئی ٹی کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here