ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی پر سجاس کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر

0
788
Prime Minister Shehbaz Sharif on Thursday announced the lifting of ban on departmental sports in the country, reversing the decision of former prime minister Imran Khan's government.

ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی پر سجاس کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر
سجاس نے اپنی برادری کے ساتھ ہمیشہ کھیل اور کھلاڑیوں کے مفاد میں آواز بلند کی ہے، آصف خان صدر سجاس
ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی میں سجاس کے تحت منعقدہ نیشنل اسپورٹس کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوا، شاہد ساٹی سیکریٹری سجاس
سجاس 29 جون کی نیشنل اسپورٹس کانفرنس میں شریک تمام شرکاء کا ایک بار پھر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، ایگزیکٹو کمیٹی سجاس
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے صدر، سیکریٹری اور ایگزیکٹو کمیٹی سمیت تمام ممبران نے ملک میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے،
سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ نے اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کے ساتھ سجاس کے آئین پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑیوں کے مفاد میں آواز بلند کی ہے، ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا جس کے باعث ملک بھر کے 30 ہزار سے زیادہ ایتھلیٹس سے وابستہ لاکھوں گھرانے شدید دباؤ میں تھے، وزیراعظم کا ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا فیصلہ کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے اور ان کی معاشی مشکلات کم کرنے کا سبب بنے گا۔۔۔
سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں سجاس اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کی واحد ایسوسی ایشن ہے جس نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بندش پر نا صرف آواز حق بلند کی بلکہ زرائع ابلاغ کے ذریعے حکمرانوں کی توجہ اس سنگین مسئلے کی جانب کرانے کے لئے رواں سال 29 جون کو نیشنل اسپورٹس کانفرنس کا انعقاد کیا، جو ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ کانفرنس سے سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین، پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، سینئر اسپورٹس جرنلسٹس و اینکر پرسن وحید خان، مرزا اقبال بیگ، خالد محمود، پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ، نیشنل فٹبال کوچ ناصر اسماعیل، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق سمیت دیگر مقررین نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بندش کے بعد کھیل اور کھلاڑیوں پر پرنے والے معاشی مشکلات کا کھل کر اظہار کیا تھا اور وزیراعظم سے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کی اپیل کی تھی۔
سجاس نے کانفرنس کی مکمل کاروائی وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھیج کر براہ راست ان کی توجہ اس سنگین مسئلے کی جانب دلانے کی بھی کوشش کی۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے احکامات جاری کرکے ایک غیر دانشمندانہ فیصلے کی اصلاح کی ہے.
سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ 29 جون 2022 کی نیشنل اسپورٹس کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا ایک بار پھر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے اجتماعی مفاد کے لئے سجاس کے پلیٹ فارم سے اٹھنے والی آواز اسپورٹس جرنلسٹس اور کھلاڑیوں کی فتح ہے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here