ماجد علی نے میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کورنگی کا منصب سنبھال لیا

0
1308

ماجد علی نے میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کورنگی کا منصب سنبھال لیا
باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوامی خدمات اور ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کا عزم
میونسپل کمشنر کا چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ جاتی سربراہان کے تعارفی اجلاس سے ماجد علی کا خطاب
کراچی:(اسٹاف رپورٹر ) سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ حکومت سندھ لے مراسلہ نمبر279بتاریخ 02 فروری2022؁ء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس سی یو جی ایڈمن برانچ BS-18 کے افسر ماجد علی نے میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کورنگی کا چارج سنبھال لیا۔ماجد علی نے باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوامی خدمات اور ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام محکمہ جاتی سربراہان سے کہا ہے کہ وہ دفتری اوقات کی پابندی کریں اور ماتحت عملے کو بھی اس کا پابند بنا ئیں عوامی خدمات کے حوالے  جاری اقدامات کو تیز او احسن طریقے سے انجام دیا جائے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا چارج سنبھالنے کے بعد محکماجاتی سربراہان کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی میونسپل کمشنر ماجد علی نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور خود مختاری کے لئے ذرائع آمدن کو بڑھانے اور ٹیکس نیٹ ورک کو فعال بنا نے کے لئے جامع حکمت عمل مرتب کی جائے۔ اور ادارے کو اپنے گھر کی مانند سمجھا جائے اور اسکی عزت و ترقی کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے۔

۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here