فوٹو جرنلسٹ شریف الحسن ابا انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

0
991

فوٹو جرنلسٹ شریف الحسن ابا انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے اپنے سینئر رکن اور سینئر فوٹو جرنلسٹ سید شریف الحسن عرف ’’ ابا‘‘ کے انتقال پر گہرے دکھ ا ور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد نائب صدورناصر شریف، لبنیٰ جرار، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی جوائنٹ سیکریٹریز طلحہ ہاشمی، رفیق بلوچ، خازن یاسر محمود اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں شریف الحسن کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین۔ واضح رہے کہ سید شریف الحسن طویل عرصے سے علیل تھے،ان کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف، مارٹن کوارٹرز میں ادا کی گئی، جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے مرکزی رہنما سید حسن عباس، سندھ چیپٹر کے صدرسعید جان بلوچ، کے یو جے کے نائب صدر ناصر شریف اور فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پیپ) کے صدر محمد جمیل سمیت صحافیوں، مرحوم کے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here