جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بی ایس این اور بی بی اے کا داخلہ ٹیسٹ ،ہزاروں امیدوار شریک

0
666

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بی ایس این اور بی بی اے کا داخلہ ٹیسٹ ،ہزاروں امیدوار شریک
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بیچلرز آف سائنس ان نرسنگ(جینیرک) او ر بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن ڈگری پروگرام میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کی ۔گزشتہ روز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بیچلرز آف سائنس ان نرسنگ(جینیرک) 4 سالہ ڈگری پروگرام کی 50 نشستوں پر داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں 1500سے زائد امیدواروں نے شرکت کی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے جامعہ کے مختلف شعبوں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور طلبا و طالبات کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کااظہار کیا۔بیچلرز آف سائنس ان نرسنگ(جینیرک) 4 سالہ ڈگری پروگرام کی 50 نشستوں کو 2 حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں 45 نشستیں اوپن میرٹ اور 5 نشستیں سیلف فنانس کیلئے مختص کی گئی ہیں،50 نشستوں میں سے 25 پر مردطالبعلموں اور 25پر طالبات کو داخلہ دیا جائیگا،داخلہ ٹیسٹ میں 40 ایم سی کیوز سوالات بائیولوجی، 20 کیمسٹری،20 فیزکس،10 انگریزی اور 10ریاضی سے پوچھے گئے تھے، ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان جلدکیاجائیگا۔دوسری جانب جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرام میںبھی داخلے کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں35 امیدواروں نے شرکت کی، قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے امتحانی مراکز کا دورے کے موقع پر کہا کہ بی بی اے پروگرام میں ہاسپٹل اور ہیلتھ مینجمنٹ کی اسپیشلائزیشن اس شعبے کے ماہرین کی کمی کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی۔ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد نے بتایا کہ بی بی اے کااگلا ٹیسٹ جنوری میں ہوگا جس میں شرکت کے خواہشمندامیدوار 31 دسمبر 2021تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here