علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سر سید ڈے کے موقع پر تین میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریزکا انعقاد کیا جارہاہے۔ قاضی نصرعباس،کنوینراسپورٹس( اے آئی ٹی)

0
727
فیکلٹی،ریحان علی. اسٹیلیشمنٹ،رمیزقاضی

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سر سید ڈے کے موقع پر تین میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریزکا انعقاد کیا جارہاہے۔ قاضی نصرعباس،کنوینراسپورٹس( اے آئی ٹی)
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق تین میچوں کی کرکٹ سیریز اسٹیبلشمنٹ (اے آئی ٹی) اور فیکلٹی (اے آئی ٹی) کے درمیان ہوگی۔ کرکٹ میچوں کی سیریز کا باقاعدہ افتتاح مورخہ 21 اکتوبر,2021 باوقت 10.00 بجے ہوگا۔ جس کے مہمان خصوصی انجینئر محمد ارشد خان جنرل سیکریٹریAMUOBA ، کنوینراور گیسٹ آف آنر قاضی نصر عباس کنوینر اسپورٹس اے آئی ٹی ہونگے، جبکہ تقریب کی صدارت پرنسپل اے آئی ٹی فریدون فر کریں گے۔
قاضی نصر عباس نے مندرجہ ذیل ٹیموں کا اعلان کردیا۔
ٹیم فیکلٹی اے آئی ٹی کے مینیجرشاہد جمیل انچارج مارننگ اور کوچ سید مقتعدرالدین جبکہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتعمل ہوگی ،سید ریحان علی کپتان ،نتیشکمار وائس کپتان، پرویز اقبال، محمد احمر, عدنان ، فیضان ،ہادی آرزو،معاذ صدیقی، دانیال، نعمان نسیم ،اسد، عمران اختر، عامر عزیز ، نوید احمد ،عمیرعابد اور حمزہ بدد پر مشتعمل ہوگی۔
ٹیم اسٹیبلشمنٹ اے آئی ٹی کے مینیجر ریحان رضا اور کوچ ایس ایم علی نقوی ہونگےجبکہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتعمل ہوگی۔ رمیز قاضی کپتان، آصف احمد خان وائس کپتان، عدنان اشرف، محمد کفیل، مشتاق احمد، عبید اختر، محمد شہزاد، مرزا متین بیگ، محمد ظفر ،مزمل عباس ،نعمان مسعود ،محمد عمیر، خرم بلوچ ، محمد عاصم، فرحاد ضیاءاور محمد یامین پر مشتعمل ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here