بنک اسلامی بوائز اور روٹری کلب گرلز ٹورنامنٹ نو مبر میں منعقد کرنے کا اعلان

0
1281

بنک اسلامی بوائز اور روٹری کلب گرلز ٹورنامنٹ نو مبر میں منعقد کرنے کا اعلان
سجاس باسکٹ بال سمیت تمام کھیلوں کے فروغ میں بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی
شہید ملت باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے فہد بن طارق،دردانہ ارشد او ر اصغر عظیم کا خطاب
پہلے روز 3میچوں کے فیصلے ہوگئے،بحریہ،آرام باغ اور فالکن کلب نے کامیابی سمیٹ لی،افتتاحی تقریب میں سینکڑوں شائقین موجود تھے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بنک اسلامی کے مارکیٹنگ ہیڈ فہد بن طارق نے کہاکہ رواں سال بنک اسلامی باسکٹ بال بوائز ایونٹ اسپانسر کرے گا،یہ اعلان انہوں نے بنک اسلامی کی جانب سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح اور 21واں قائد ملت شہید لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پرو وقار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے روٹری کلب کی اسسٹنٹ گورنر دردانہ ارشد،سندھ اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (سجاس) کے سیکریٹری اصغر عظیم اور KBBAکے صدر غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی،شمسی اکیڈمی کے سپرست خالد جمیل شمسی،کشمیری رہنماء چوہدری غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر ماسٹر اصغر بلوچ،انٹر نیشنل ریسلر شیر خان،قومی فٹ بالر عثمان غنی،پروفیسر فوزیہ فلک،سماجی رہنماء بے نظیر بلوچ،غلام یاسین،شاہ زیب رضا ایڈوکیٹ،ذوالفقار عباس خان اور دیگر موجود تھے۔مہمان خصوصی بنک اسلامی کے مارکیٹنگ ہیڈ فہد بن طارق نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ بنک اسلامی ملک میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے ہر سطح پر خدمت سر انجام دے رہا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا ادارہ ملک میں باسکٹ بال کے ساتھ دیگر کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہے بنک اسلامی کے صدر سید عامر علی کی دلی خواہش ہے کہ ملک کے نوجوانوں تعلیم کے ساتھ صحت مند تفریحی سرگرمیوں مثلاً کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے بنک اسلامی کی جانب سے منتظمین اور کھلاڑیوں کر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ گورنر روٹری کلب دردانہ ارشد نے بھی اعلان کیا کہ روٹری کلب کی جانب سے نومبر میں گرلز باسکٹ بال ایونٹ کا انعقاد کیا جائیگا انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہقائد ملت شہید لیاقت علی خان کی زندگی کو مشل راہ بنائیں،سندھ اسپورٹس جنرنلسٹ ایسوسی ایشن (سجاس) کے سیکریٹری اصغر عظیم نے قائد ملت شہید لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اُن کی یوم شہادت کے موقع پر اُن کے نام سے منسوب شاندار باسکٹ بال ایونٹ کے آغاز پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور دیگر منتظمین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ سجاس صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے اور کرتی رہے گی اس موقع پر روٹری کلب کراچی گارڈن کے صدر محمد اخلاق نے کھلاڑیوں میں ٹی شرٹ اور کیپ تقسیم کئے غلام عباس جمال لاء فرم کی جانب سے 21واں قائد ملت شہید لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعامات دینے کا اعلان کیا ٹورنامنٹ کے آغاز پر اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑیوں نے قائد ملت شہید لیاقت علی خان اور محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ٹورنامنٹ کے پہلے دن 3میچوں کے فیصلے ہوگئے،پہلے میچ میں بحریہ کلب نے مد مقابل کراچی کولٹس کو باآسانی 29کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی،فاتح کلب کی جانب سے بلال خان 10،اویس خان اور فہیم خان نے 9,9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سمیر رفیق 10،عبدالرحیم 10اور سمیر سلیم نے 9باسکٹ کرکے نمایاں رہے۔دوسرے میچ میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل سول ٹائیگر کو 28کے مقابلے میں 33باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی،فاتح کلب کی جانب سے عبدالصمد 10،محمد رضی 9اور عبید حفیظ نے 8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد معاذ 11،محمد زید نے 10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں رہے۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں فالکن کلب نے مد مقابل کراچی بلز کلب کو 24کے مقابلے میں 28باسکٹ پوائنٹس سے ہرا دیا فاتح کلب کی جانب سے علی حسن اور علی اویس نے 10,10اور اویس شبیر نے 8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب ذیشان انصاری 9اور معاذ زبیری نے 8باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال،اشرف یحییٰ،عامر شریف زاہد ملک،غلام محمد نے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض زعیمہ خاتون،نعیم احمد،ممتاز احمد اور راج کمار نے انجام دیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here