آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کا افتتاح سیکرٹری سندھ ،سید امتیاز علی شاہ نے کیا انکے ہمراہ سابقہ ساؤتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ نسیم حمید اور ڈائریکٹر کاشان اقبال موجود تھے ٹورنامنٹ کے پہلے دن سندھ پینتھرز اور پنجاب ٹائگر ز کی ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا فائنل مقابلے ہفتہ کو ہونگے گورنر سندھ مہمان خصوصی ہونگے۔

0
710
سیکرٹری اسپورٹس نے ٹورنامنٹ کا افتتاح گیند ہوا میں اچھال کررہے ہیں

آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کا افتتاح سیکرٹری سندھ ،سید امتیاز علی شاہ نے کیا انکے ہمراہ سابقہ ساؤتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ نسیم حمید اور ڈائریکٹر کاشان اقبال موجود تھے ٹورنامنٹ کے پہلے دن سندھ پینتھرز اور پنجاب ٹائگر ز کی ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا فائنل مقابلے ہفتہ کو ہونگے گورنر سندھ مہمان خصوصی ہونگے۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر ) کراچی کے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک پر ڈاج بال ٹورنامنٹ کا میلہ سج گیا رنگا رنگ تقریب کا افتتاح سیکرٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ نے کیا سابقہ ساوتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ نسیم حمید سمیت اسپورٹس اور دیگر شعبہ جات کی کئی اہم شخصیات موجود تھیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کاشان اقبال نے تمام مہمان گرامی کااستقبال کیا اس موقع پر قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کیا گیا سیکرٹری اسپورٹس نے ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح گیند ہوا میں اچھال کرکیا افتتاحی میچ میں سندھ پینتھرز نے دلچسب مقابلے کے بعد پنجاب ٹائگر ز کو چھ کے مقابلے میں آٹھ سیٹ سے شکست دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید امتیاز علی شاہ نے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک پر موجود کھیلوں کی سہولیات کو سراہا انھوں نے گراس روٹ لیول پر منظم انداز میں کھیلوں کی سرگرمیاں چلانے کو مستقبل کے لئے انتہائی اہم قدم قرار دیا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کاشان اقبال نے کہا کہ نیٹ ورک پر ہونے والے کھیل جن ستونوں پر کھڑے ہیں وہ دراصل الفاکے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور اسپونسرز کے تعاون کی وجہ سے ہیں۔ جنھیں یکسر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ انکی پزیرائی ہونی چاہئے کاشان اقبال نے کالج کی انتظامیہ طلبہ و طالبات کو خراج تحسین پیش کیا مہمانوں کا شکریہ ادا اور ڈاج بال فیڈریشن کے تعاون کو بھی سراہا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here