محرم الحرام سے قبل بلدیاتی انتظامات کی فراہمی تیزی سے جاری

0
851

محرم الحرام سے قبل بلدیاتی انتظامات کی فراہمی تیزی سے جاری
نشتر پارک کے گردونواح، جلوس کے روٹس، عباس ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بلدیاتی خدمات کو یقینی بنایا جارہا ہے
بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایت اور نگرانی میں ضلع شرقی میں جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے گردونواح میں خصوصی طور پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،نشتر پارک کے اندر اور اطراف اور مرکزی جلوس کے راستوں پر سڑکوں کی درستگی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت، ہائ ماسٹ لائٹس سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو تیزی سے یقینی بنایا جارہا ہے،زیادہ تر مسائل سیوریج سے متعلق سامنے آرہے ہیں جس کو دور کرنے کیلئے کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کی خدمات حاصل کر کے انہیں دور کیا جارہا ہے سولجر بازار میں نالہ صفائ کے حوالے سے بلدیہ عظمی کراچی کو آگاہی فراہم کردی گئ ہے اور ڈی سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی جانب سے ہدایت کی گئ ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی اس سلسلے میں فوری اقدامات بروئے کار لائے،روزانہ کی بنیاد پر جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے گردونواح صفائ ستھرائ کے حوالے سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئ ہیں نو اور دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے پیش نظر امام بارگاہ شاہ نجف سے ملحقہ روڈز اور نشترپارک کے اطراف اور عباس ٹاؤن میں جہاں بیش تر امام بارگاہیں موجود ہیں خصوصی بلدیاتی خدمات سے آراستہ کیا جارہا ہے، جمشید روڈ پر موجود نالے کو سلیبس کی مدد سے ڈھکا جارہا ہے تاکہ برآمد ہونے والے جلوس کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور تنصیب کے ذریعے جلوس ومجالس کی جگہوں کو روشن بنایا جارہا ہے جبکہ ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہائ ماسٹ لائٹس بھی لگائ گئیں ہیں، جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے حوالے سے بھی روزانہ کی بنیاد پر کام سر انجام دیکر علاقوں کو ڈس انفیکٹینٹ بنایا جارہاہے،اس حوالے سے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اہل تشیع منتظمین سے اجلاس کر کے ان کی جانب سے کی جانے والی نشاندہیوں کے مطابق بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، اسسٹنٹ کمشنرز اسماء بتول، ارسلان سلیم ودیگر حدود کے لحاظ سےاپنی نگرانی میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنوارہے ہیں مذکورہ بلدیاتی امور سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر شاہ ایگزیکٹیو انجنئیرز سلمان میمن، اقبال ملاح، امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس ودیگر افسران کی زیر نگرانی سر انجام دئیے جارہے ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here