ڈپٹی کمشنر ایسٹ /ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمدعلی شاہ نےتین روزہ فلاور شو کا افتتاح کر دیا

0
1858

ڈپٹی کمشنر ایسٹ /ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمدعلی شاہ نےتین روزہ فلاور شو کا افتتاح کر دیا
باغ رضوان میں منعقدہ نمائش عوامی توجہ کا مرکز بن گئ ایس اوپیز کے تحت لوگوں کی جوق در جوق شرکت
تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،فلاور شو نے عوام کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے، ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید محمد علی شاہ
بہترین فلاور شو کے انعقاد پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کا ملازمین کو اعزازہہ دینے کا اعلان
صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں سمیت بلدیاتی خدمات میں مزید بہتری لائیں گے، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمدعلی شاہ نے میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمدملک کے ہمراہ باغ رضوان گلشن اقبال میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ نے کہا کہ کووڈ کی موجودگی کی وجہ سے سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئ تھیں جسے ڈی ایم سی ایسٹ نے اس خوبصورت فلاور شو سے بحال کر دیا ہے عوام اس سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو باعث تقویت ہے فلاور شو کے دوران ایس اوپیز کی پابندی کو یقینی بنایا گیا ہے لوگوں کی جوق درجوق آمد اس بات کی مظہر ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہیئے، بہتر بلدیاتی خدمات کے ساتھ کوشش ہے کہ تفریحی وصحت مندانہ سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے انہوں نے محکمہ پارکس کے افسران وملازمین سمیت دیگر محکمہ جات کو سراہا اور بہترین فلاور شو کے انعقاد پر ملازمین کو اعزازیہ دینے کااعلان کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی طرح ٹیم ورک کے طور پر ضلع شرقی کو بلدیاتی خدمات کے حوالے سے بھی بہتر سے بہترین بنایا جائے گا، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ فلاور شو اچھی سرگرمی ہے اسی طرح کی مختلف سرگرمیاں جاری رکھیں گے کچھ عرصے بعد شجرکاری مہم شروع کی جائے گی جبکہ گراؤنڈز کو بھی آباد کریں گے، تفریحی وصحت مندانہ سرگرمیوں سمیت ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بڑھائیں گے، اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن، امتیاز بھٹو سمیت دیگر افسران کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید محمد علی شاہ، ایڈیشنل ڈی سی عرفان اسلام، میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد صدیقی کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ محکمہ پارکس کے افسران وملازمین میں سرٹیفیکٹس پیش کئے اس موقع پر اے ڈی سی ون عرفان سلام، سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ،ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیرعباس، ڈائریکٹر شباہت حسین ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here