پودوں کی نرسریوں میں زیادہ سے زیادہ پودوں کی افزائش کو یقینی بنایا جائے، شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر ایسٹ

0
1180

پودوں کی نرسریوں میں زیادہ سے زیادہ پودوں کی افزائش کو یقینی بنایا جائے، شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر ایسٹ
ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمدعلی شاہ کی ہدایت ہے کہ ہریالی کے فروغ کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ اپنا بھرپور کردار ادا کرے، میونسپل کمشنر
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک نے اسٹیڈیم روڈ اور گرومندر نرسری کا ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس کے ہمراہ معائنہ کیا اور پودوں کی افزائش کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی انہیں بتایا گیا کہ نرسریوں میں گل داؤدی سمیت دیگر پودوں کی افزائش کیجارہی ہے، گل داؤدی نازک اور کم مدتی پھولوں کے پودے ہیں جس کی افزائش ڈی ایم سی ایسٹ کا طرہ امتیاز ہے گزشتہ روز پھولوں کی نمائش میں بھی ڈی ایم سی ایسٹ نے اپنے تیار کردہ پھول وپودے رکھے،افسران نے انہیں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا جسے دور کرنے کا کہا گیا، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ یہ امر باعث تقویت ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ کا محکمہ پارک اپنی نرسریوں میں پودوں کی افزائش کو یقینی بنا رہا ہے اس کی استطاعت کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کوشش کی جائے تاکہ نرسریوں میں زیادہ سے زیادہ پودوں کی افزائش کے ذریعے ضلع شرقی کو گل وگلزار بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جاسکیں، ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت اور خواہش ہے کہ ضلع شرقی کو ہریالی کے لحاظ سے نمایاں حیثیت حاصل ہو، مرحلہ وار پارکوں، گرین بیلٹس اور سینٹرل آئ لینڈ کی صورتحال میں بھی بہتری آ رہی ہے اورتسلسل کے ساتھ اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے محکمہ پارکس کے ملازمین کا بہترین پھولوں کی نمائش کا انعقاد کرنے کے سلسلے میں کردار ادا کرنے پر سراہا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here