بی ایس سی (پاس) باٹنی کے پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس یکم اپریل کو ہوگا

0
1007

بی ایس سی (پاس) باٹنی کے پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس یکم اپریل کو ہوگا.
جامعہ کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ایس سی (پاس) باٹنی کے پہلے،دوسرے،تیسرے اور چوتھے پریکٹیکل امتحانات کے حوالے سے تمام انٹرنل اور ایکسٹرنل ایگزامنرز کا اجلاس یکم اپریل 2021 ء کو صبح 10:00 بجے شعبہ باٹنی جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔
تمام ایگزامنرز سے درخواست ہے کہ وہ مذکورہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ پریکٹیکل امتحانات کے شیڈول اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جاسکے۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل اور ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل اور ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل (Modular)سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے عاشر احمد خان ولد فاروق احمد خان سیٹ نمبر202001 نے 950 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ بختاوراشتیاق بنت اشتیاق احمد سیٹ نمبر202072 نے 936 نمبرز کے ساتھ دوسری اور ایمان علی بنت ریحان علی سیٹ نمبر202082 نے 932 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 276 طلبہ شریک ہوئے،229 طلبہ کوکامیاب قراردیا گیا جبکہ 47 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 82.97 فیصدرہے۔
ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل (Modular) کے امتحانات میں 250 طلبہ شریک ہوئے،165 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 85 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 66 فی فیصدرہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here