جامعہ کراچی: وائس چانسلرڈاکٹر خالد محمود عراقی کا بیچلرز اور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے قائم کاﺅنٹرز کا دورہ

0
1522

جامعہ کراچی: وائس چانسلرڈاکٹر خالد محمود عراقی کا بیچلرز اور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے قائم کاﺅنٹرز کا دورہ.
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے ہمراہ پیرکے روز بیچلرز اور ماسٹرز ایوننگ پروگرام داخلے برائے سال2020 کے لئے جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم کاﺅنٹرز کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے دورے کے دوران طلبہ اور والدین سے بھی داخلوں اوردیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی جس پر والدین وطلباءنے تمام انتظامات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ داخلوں کے حوالے سے رہنمائی کے علاوہ مشاورت کے لئے بھی جامعہ کا با اخلاق عملہ موجود ہے یہ ایک اچھا اقدام ہے ۔ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر طلبہ کی سہولت کے لئے20 کاﺅنٹر زقائم کئے گئے ہیں جہاں فارم کے حصول سے لے کرجمنازیم ہال ہی میں ”قائم بینک “ کاﺅنٹر میں فیس جمع کروانے تک تمام مراحل بحسن وخوبی طے کئے جارہے تھے۔
مذکورہ داخلہ کیمپ میں بیک وقت 10 اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے 20 اہلکار ہمہ وقت طلبہ کی رہنمائی میں مصروف رہتے ہیں۔اس ضمن میں ایک خصوصی مددگار کیمپ ان طلباءاور والدین کے لئے قائم کیاگیا ہے جنہیں داخلوں کے حوالے سے خصوصی طورپر رہنمائی ومشاورت درکارتھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here