جامعہ کراچی کاتیسواںسالانہ جلسہ تقسیم اسناد بروز ہفتہ28 دسمبر کو منعقد ہوگا

0
1792

جلسہ تقسیم اسناد میں7184 طلبہ کو اسناد تفویض کی جائیں گی
جامعہ کراچی کا تیسواں سالانہ جلسہ ¿ تقسےمِ اسناد 28 دسمبر2019 ءکو جامعہ کراچی کے ولیکا کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہورہا ہے۔ جس کی صدارت گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل کریں گے ۔ جلسہ ¿ تقسےم اسناد کی کاروائی کا آغازجامعہ کراچی کے ولےکا کرکٹ گرا ¶نڈ مےںصبح ساڑھے نوبجے سے ہوگا-گورنر سندھ صبح 10:00 بجے جلسہ گاہ مےں تعلےمی جلوس کے ساتھ داخل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی نے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے حوالے سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ پریس بریفینگ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم مالیات جامعہ کراچی طارق کلیم بھی موجود تھے ۔شیخ الجامعہ نے مزید کہا کہ اس سال کانووکیشن میں مارننگ وایوننگ پروگرام کے کل7184 طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی جبکہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں2000 سے زائد طلباوطالبات شرکت کریں گے اور208طلبہ کو اپنے شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغوں سے نوازا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اس سال 255 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی ،292 کو ایم فل ،15 کو ایم ایس ،02 کوماسٹرآف سرجری(ایم ایس) جبکہ ایک کو ایم ڈی اور ایک کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی جائے گی۔کلیہ علوم کے 3166 طلباوطالبات ،کلیہ فنون وسماجی علوم کے 1865 ،کلیہ تعلیم کے 284 ،کلیہ انجینئرنگ کے 21 ،کلیہ معارف اسلامیہ کے 268 ،کلیہ قانون کے 80، کلیہ نظمیات وانتظامی علوم کے 718 اور کلیہ علم الادویہ کے 216 اور طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔
طلائی تمغوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو طلائی تمغے تفویض کئے جائیں گے جن طلبہ کو اسپانسر شپ کے تحت طلائی تمغے نہیں ملتے انہیں جامعہ کراچی طلائی تمغے تفویض کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امسال نہ صرف طلائی تمغوں کا سائزبڑھایا گیا ہے بلکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے نام بھی کندہ کئے گئے ہیں۔کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیو ٹ برائے چینی زبان کے لئے پورے ملک میں جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کو سب سے بہترین قراردیاگیا۔سچوان نارمل یونیورسٹی چین ہر سال جامعہ کراچی کے 20 طلباوطالبات کو اسکالر شپ فراہم کرے گی۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی کا جلسہ تقسیم اسناد ملک کے وسیع ترین اجتماعات میں سے ایک ہے اور اس سال تقریباً10 ہزار افراد کی شمولےت کا امکان ہے جن مےں اساتذہ اور طلباو طالبات کے علاوہ ان کے والدین، عمائدےن شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سےنمایاں شخصیات شامل ہیں- اس مقصد کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے تین ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ طلباوطالبات اور مہمانوں کو جلسہ گاہ تک پہنچانے کے لیے یونی ورسٹی کی بس سروسسزمسکن گیٹ اور سلور جوبلی گیٹ سے چلائی جائیں گی۔
علاوہ ازیں ایئرلفٹ جوکہ ایک ایپ بیسڈ ٹرانسپورٹ سروس ہے جو طلباوطالبات اور ان کے والدین کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرے گی۔جامعہ کراچی کے تمام دروازے مہمانوں کی آمدورفت کے لیے کھلے رہیں گے جبکہ جلسہ گاہ میں ہنگامی طبی امداد کا مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور ایمبولنس بھی موجود ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here