محمودآباد یوسی 5 کی مختلف گلیوں میں سڑکوں کی استرکاری کے کام کی انجام دہی

0
1265

محمودآباد یوسی 5 کی مختلف گلیوں میں سڑکوں کی استرکاری کے کام کی انجام دہی
میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کا ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان الرحمن میمن کے ہمراہ کاموں کا معائنہ
کراچی:(اسٹا ف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان الرحمن میمن کے ہمراہ محمودآباد یوسی 5 کی مختلف گلیوں میں سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے کہا کہ ضلع شرقی میں مختلف بلدیاتی امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کے ساتھ روز مرہ کے کاموں کو بہتر کیا جارہا ہے محکمہ بی اینڈآر کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے دوران استعمال ہونے والے میٹیریل کا ازخود معائنہ کر رہا ہوں، معیاری کام اولین ترجیح ہیں جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات پہنچانے کے حوالے سے جو بھی کام سر انجام دئیے جارہے ہیں اس میں معیار کو ترجیح دی جائے، غیر معیاری کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اس موقع پر انہیں نالہ صفائ سمیت دیگر بلدیاتی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئ علاوہ ازیں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بلدیہ شرقی کے محکمہ جات متحرک ہیں روزانہ کی بنیاد پر پی ایس ایل میچز کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم روڈ وملحقہ پارکنگ گراؤنڈز کو اگلے میچز سے قابل دوبارہ بلدیاتی خدمات سے آراستہ کر دیا جاتا ہے جسے شہریوں کی سطح پر بیحد سراہا جارہا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here