ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد

0
1012

ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، اس منصوبے پر کام کا آغاز جلد ہی ہوگااور دو سال کی مدت میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ریڈ لائن منصوبے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ریڈ لائن منصوبے کے سی ای او واصف اجلال، مرتضیٰ بخاری، احمد قدوائی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہہ الحسن زیدی، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن منصور قاضی، ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی اور دیگر افسران نے شرکت کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ گرین، یلیو اور ریڈ لائن منصوبے مکمل ہونے کے بعد کراچی میں تیز رفتار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی اور شہر کے مختلف علاقوں سے ان لائنز کے ذریعے شہری سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے تحت بس سروس ملیر ہالٹ سے نمائش تک چلے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ سینٹرل میڈیم میں ریڈ لائن کی کھدائی کے وقت جو درخت ہٹائے جائیں گے ان کی جگہ نئے درخت لگائے جائیں اور ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل ٹریفک پلان اور عارضی سڑکوں کی تعمیر کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رہے، انہوں نے کہا کہ یہاں سے جو تجاوزات ختم کی جائیں گی اگر کوئی قانونی جائیداد ریڈ لائن کے راستے میں آئے گی تو ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت اس کا معاوضہ دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے ساتھ ساتھ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لئے 25 ہزار نئے درخت لگائے جائیں گے اور مکمل ڈرینج سسٹم تبدیل کیا جائے گا، اس موقع پر ریڈ لائن کے سی ای او واصف اجلال نے منصوبے سے متعلق تفصیلات سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو آگاہ کیا اور کے ایم سی کے تعاون کی درخواست کی، ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کو جو بھی سہولیات درکار ہوں گی وہ انہیں فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مفاد کا منصوبہ ہے اور اس کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ یہ منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے مقررہ مدت میں مکمل ہوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here