ڈی ایم سی ایسٹ میں سڑکوں کی استرکاری سمیت دیگر بلدیاتی خدمات جاری

0
1184

ڈی ایم سی ایسٹ میں سڑکوں کی استرکاری سمیت دیگر بلدیاتی خدمات جاری
اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے بعد شاہراہیں منور ہوگئیں
قبل ازوقت اقدامات کے ذریعے نالوں کی صفائ اور درستگی کے کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کی ہدایت پر ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کے حوالے سے بہتری لانے کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اس سلسلے میں
سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈ ای مبین شیخ اور ایگزیکٹیو انجںنئیر امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے چار مینار چورنگی بہادرآباد اور شہید ملت روڈ کو روشن کر دیا گیا ہے جس کے بعد مذکورہ شاہراہیں روشن ہونے کے بعد خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہیں اسی طرح سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ اور جمشید زون کےایگزیکٹیو انجنئیر سلمان الرحمن میمن کی زیر نگرانی محمودآباد ڈی بلاک میں سڑکوں کی استرکاری کی جارہی ہے، ضلع شرقی میں نالوں کی صفائ کے حوالے قبل ازوقت اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں جمشید زون میں نالوں کو صاف کرنے کے حوالے سے کام ہونے کے ساتھ یوسی 8 پی ای سی ایچ ایس میں نالوں کی صفائ کے ساتھ نالوں کو ڈھکنے کے لئے سلیبس کا کام کیا جارہا ہے،مذکورہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ضلع شرقی کے مختلف مقامات پر نائیٹ سوئپنگ، فیومیگیشن اور کتوں کی بیخ کنی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی جانب سے اختیار کی جانے والی مناسب حکمت عملی کے تحت ضلع شرقی کے مختلف بلدیاتی امور بہتر ہو رہے ہیں،سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو پابند کیا جارہا ہے کہ وہ کچرا اٹھانے اور ٹھکانے کے حوالے سے ضلع شرقی کی ہر یوسیز میں بہتری لائیں اور اس سلسلے میں مانیٹرنگ کر کے بھی صورتحال کو بہتر بنانےپر توجہ دیجارہی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here