کراچی کی خوبصورت بنائی گئیں چورنگیوں اور چوراہوں کو مزید بہتر اور سرسبز بنانے کے لئے نجی شعبے کو پیشکش کی ہے،لئیق احمد

0
1106

کراچی کی خوبصورت بنائی گئیں چورنگیوں اور چوراہوں کو مزید بہتر اور سرسبز بنانے کے لئے نجی شعبے کو پیشکش کی ہے،لئیق احمد
کراچی:(طلعت محمود استاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی خوبصورت بنائی گئیں چورنگیوں اور چوراہوں کو مزید بہتر اور سرسبز بنانے کے لئے نجی شعبے کو پیشکش کی ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی 15 فروری سے شجرکاری مہم کا آغاز کر رہی ہے، شجر کاری مہم میں ایسے پودے لگائے جائیں گے جو پھل دار اور کراچی کی پہچان ہیں، یہ بات انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے زبیر چھایا کی سربراہی میں پیر کے روز ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، وفد میں کاٹی کے موجودہ صدر سلیم الزماں، سابق صدر دانش اور دیگر بھی شامل تھے، ملاقات کے دوران کاٹی کے رہنماؤں نے بتایا کہ وہ اربن فاریسٹ کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ کورنگی صنعتی علاقے میں شجر کاری مہم میں مشترکہ کام کریں گے اور اس علاقے کو خوبصورت اور سر سبز بنائیں گے، انہوں نے درخواست کی کہ کورنگی تین ہزار روڈ کا نام معروف صنعت کار ایس ایم منیر سے موسوم کیا جائے کیونکہ ان کی صنعت و تجارت کی ترقی میں بہت زیادہ خدمات ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ کورنگی صنعتی ایریا کراچی کا اہم ترین حصہ ہے لہٰذا وہاں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ چورنگیوں پر شجرکاری کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کورنگی کی صنعتوں میں ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں اس لئے یہاں کی سڑکوں کو بہتر ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کا شہر کی بہتری اور خصوصاً شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کے کاموں میں شریک ہونا نیک فال ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی ایسی تمام پیشکشوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ مقامی صنعتکاروں کی مشاورت اور رہنمائی سے صنعتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری پر کام کیا جائے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں چورنگیوں کو خوبصورت بنایا گیا ہے تاہم انہیں مزید خوبصورت اور سر سبز بنایا جاسکتا ہے اس سلسلے میں اگر کوئی ادارہ یا افراد ان چورنگیوں کو خوبصورت بنانے میں مدد کرنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور فلائی اوورز کی مرمت اور بحالی کے کام جاری ہیں اور یہ تمام کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کئے گئے ہیں کیونکہ نئے پروجیکٹس شروع کرنے سے قبل ضروری ہے کہ شہر کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر اور استعمال کے قابل بنایا جائے، انہوں نے کاٹی کے نمائندوں سے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے کی بہتری کے لئے تجاویز دیں ان پر فوری غور کیا جائے گا، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہونا چاہئے اور وہ شہر اور شہریوں کی بہتری ہے، صنعتی علاقے صوبے اور ملک کو قیمتی ریونیو مہیا کرتے ہیں لہٰذا ان علاقوں کو ترقی دینا ملک کو ترقی دینا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here