کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروائینگے، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی

0
1210

جامعہ دائود انجینئرنگ 15 ستمبر سے ملازمین اور اساتذہ کیلئے فعال
بائیس ستمبر سے مخصوص بیچز کی پریکٹیکل کلاسز ہونگی، کمیٹی قائم
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو حکومتی فیصلے کے تناظر میں تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھولنے سے متعلق اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی زیرصدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے کانفرنس روم میں کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منعقد ہوا جس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی، ڈین فیکلٹی انجیئنرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ، اکیڈمک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ اور تمام شعبہ جات کے چیئرپرسنز اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر مکمل کرتے ہوئے جامعہ کو ملازمین اور اساتذہ کیلئے 15 ستمبر سے فعال کردیا جائے گا جبکہ طلباء کیلئے آن لائن تھیوری کلاسز جاری رہیں گی تاہم مخصوص بیچز کی روٹیشن کی بنیاد پر پریکٹیکل کلاسز معمول کے مطابق 22ستمبر سے شروع ہوں گی، آئندہ ہونے والے سمسٹر امتحانات بھی فیزیکل بنیاد پر ہوں گے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کو کھولنے کی حکمت عملی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے کنونیئر رجسٹرار سید آصف علی شاہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈائریکٹر آئی ٹی سید اظہار حسین زیدی، ٹرانسپورٹ آفیسر سید دانش احمد، سیکورٹی آفیسر نور عزیز پیچوہو، اسٹوڈنٹس ویلفیئر آفیسر فرید ہالیپوٹو شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انسانی تحفظ بھی ضروری ہے اس لئے کورونا وائرس سے متعلق واضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے۔ دائود یونیورسٹی کورونا وائرس کے باعث ہونے والے تعلیمی نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے آن لائن کلاسز ، ویبی نار سیرسز اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آن لائن سیشنز کامیابی سے جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here