جامعہ کراچی نے بیچلرز،ماسٹرز اورڈپلومہ ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری

0
1247

جامعہ کراچی نے بیچلرز،ماسٹرز اورڈپلومہ ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری
داخلہ فیسیں 10 فروری2021 ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ کلیم فارم 08 فروری2021 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق بیچلرز،ماسٹرز اور ڈپلومہ ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس10 فروری2021 تک صبح10:00 تاشام 4:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کے کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع یوبی ایل بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 08 فروری2021 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج/ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔
ڈاکٹر صائمہ اخترکاکہنا تھا کہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پرطلبہ کی سہولت کے پیش نظر ہر طالب علم کے فیس واؤچر پر فیس جمع کرانے کی تاریخ درج کی گئی ہے۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فیس واؤچر پر درج تاریخوں میں اپنی داخلہ فیس جمع کرانے کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق مجمع سے گریز کیا جاسکے۔طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیس ماسک کے استعمال اورسماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here