ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کے مختلف مقامات کے دورے

0
1360

ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کے مختلف مقامات کے دورے
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ سے قبل بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا معائنہ کیا گیا
اسٹیڈیم روڈ سے منسلک سڑک کی استرکاری اور شانتی نگر میں سڑک کی تعمیر کے بعد معائنہ
ترقیاتی کاموں میں معیار کو ترجیح دی جائے، شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر ایسٹ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے نیشنل اسٹیڈیم، اسٹیڈیم روڈ ٹی وی اسٹیشن سے ملحق روڈ اور ڈالمیا کا دورہ کیا اس موقع پر اسٹیڈیم روڈ سے متصل ٹی وی اسٹیشن روڈ کی استرکاری اور فٹ پاتھ کی تعمیر کے سلسلے میں ہونے والے کام، نیشنل اسٹیڈیم کے گردونواح میں پارکنگ ایریا میں لیولنگ، لینڈ مارکنگ، لائٹس اور شانتی نگر میں تعمیر شدہ روڈ کا معائنہ کیا گیا، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے معیار کو ترجیح دی جائے،یہ خوش آئند امر ہے کہ کراچی سمیت ملک میں کرکٹ بحال ہوچکی ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم سے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے اسٹیڈیم کے علاوہ گردونواح میں بھی بلدیاتی خدمات میں بہتری لائ جائے،انہوں نے اپنی نگرانی میں پارکنگ ایریا میں لینڈ مارکنگ کے کام بھی سر انجام دلوائے، شانتی نگر میں سڑک کی تعمیر کے بعد معائنے کے دوران انہوں نے سڑک کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات بھی معلوم کیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر اقبال ملاح، ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض ودیگر بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here