اعلی عدلیہ کے احکامات پر ضلع شرقی میں تجاوزات کیخلاف کاروائیاں

0
926

اعلی عدلیہ کے احکامات پر ضلع شرقی میں تجاوزات کیخلاف کاروائیاں
یونیورسٹی روڈ پرتجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن
نیپایونیورسٹی روڈ سے جیل روڈ فلائ اوور تک دونوں سائیڈز سے سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اعلی عدلیہ کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران نیپا یونیورسٹی روڈ سے جیل روڈ فلائ اوور تک دونوں اطراف سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے آپریشن کے دوران مووایبل تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ پکی تعمیرات کو بھی مسمار کیا گیا جس کے بعد مذکورہ مقامات پر تجاوزات ختم کرنے کے بعد صورتحال بہتر بنادی گئ ہے مذکورہ آپریشن ایڈیشنل ڈائریکٹر سہیل صادق، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالواحد شیخ ودیگر کی نگرانی میں سر انجام دیا گیا، تجاوزات کے خاتمے کے بعد مکینوں نے راستے صاف ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، میونسپل کمشنر فہیم خان اور محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ شرقی کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مقامات پر تجاوزات کی موجودگی کی وجہ سے پیدل چلنا دشوار ہوگیا تھا تجاوزات کے خاتمے کے بعد مذکورہ مقامات بہتر ہوچکے ہیں انہوں نے گزارش کی کہ اس حوالے سے کاروائیوں کو جاری رکھا جائے تاکہ تجاوزات کے دوبارہ قائم ہونے کے امکانات نہ رہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here