ٹورنا منٹ 28جنوری سے 6 فروری تک زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا

0
1514

ٹورنا منٹ 28جنوری سے 6فروری تک زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا
ابوظبی ٹی ٹین کا شیڈیول جاری
کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کے 29 میچز دس دن کھیلیں جائیں گے
ابوظہبی ٹی ٹین کا آغاز 28 جنوری kw زید کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپین مراٹھا عریبینز اور ناردن واریئرز کے درمیان کانٹے دار میچ سے ہو گا
28جنوری سے یکم فروری تک کا شیڈول درج ذیل ہے۔
پہلا دن
مراٹھا عریبئنز بمقابلہ شمالی واریئرز
پونے ڈیولز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز
دہلی بلز بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز
دوسرا دن
پونے ڈیولز بمقابلہ قلندرز
مراٹھا عر یبیئنز بمقابلہ دہلی بلز
دکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ٹیم ابوظہبی
تیسرا دن
بنگلہ ٹائیگرز بمقام مراٹھا عربیئنز
ٹیم ابو ظہبی بمقابلہ قلندرز
ناردن واریئرز بمقابلہ دہلی بلز
چوتھا دن
ٹیم ابوظہبی بمقابلہ پونے ڈیولز
بنگلہ ٹائیگرز بمقابلہ ناردن واریئرز
قلندرز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز
تیز ترین میچز میں شائقین کرکٹ شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے جن میں
دس دن میں 29میچز شیڈیول کئے گئے ہیں
بین الاقوامی کرکٹ میں 43گھنٹے شامل ہوں گے
دنیائے کرکٹ کے 66بہترین کھلاڑی اس ٹورنمنٹ میں اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے
ابو ظہبی ٹی 10 ایک تیز ترین کرکٹ فارمیٹ اور کرکٹ کا مستقبل ہے۔
چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس مینجمنٹ شجیع الملک نے اس حوالے سے کہا کہ ہمارے لئے یہ انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہم ابوظبی ٹی ٹین سیزن فور کا شیڈیول جاری کر رہے ہیں اس سیزن میں ہمارے ساتھ ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار کریس گیل اور ڈی جے برراوو کے علاوہ پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ہوں گے جس یہ امر واضح ہوتا ہے کہ دنیائے کرکٹ کا یہ فارمیٹ انتہائی تیز ترین ہے
اس سیزن میں آٹھ ٹیمیں دو گروپوں میں بٹی ہوئی ہیں۔ یکم فروی سے سپر لیگ مرحلے سے قبل گروپ مرحلے ٹیمیں آپس میں تین تین میچز کھیلیں گی۔
گروپ مرحلے میں مجموعی طور پر 12 میچز ، اس کے بعد سپر لیگ میں مزید 12 میچزہوں گے ، 5 فروری سے پلے آف کھیلے جائیں گے۔
کوالیفائر میں پہلی دو کامیاب ٹیمیں فائنل میں جانے کے لئے مد مقابل ہوں گی جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن والی ٹیمیں 5 فروری کو ایلیمینیٹر 1 میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ اس کے بعد کوالیفائر میں رنر اپ کا مقابلہ ہوگا۔ ایک ہی دن فائنل میں جگہ کے لئے ایلیمینیٹر 2 میں ایلیمینیٹر 1 کے فاتح کے خلاف کھیلنا ہو گا۔
تیسری پوزیشن اور گرینڈ فائنل 6 فروری کوکھیلا جائے گا۔مراٹھا عربینز ، بنگلہ ٹائیگرز ، دہلی بلز اور ناردرن واریئرز ٹیمیںگروپ اے میں مد مقابل ہوں گی جبکہ گذشتہ سیزن کے فائنلسٹ ڈکن گلیڈی ایٹرز، قلندرز ، ٹیم ابوظہبی اور پونے ڈیولز کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں ۔ ٹیموں کے گروپس کا انتخاب دسمبر میں ٹیم ڈرا کے ذریعے کیا جا چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے بلے باز باس کرس گیل 29 جنوری کو ہوم فیورٹ ٹیم ابوظہبی کے لئے میدان میں نظر آئیں گے جبکہ آل را ¶نڈر آندرے ریسل ناردرن واریئرز کی جرسی پہنیں گے۔ بنگلہ ٹائیگرز کے لئے سری لنکن اسٹار اسورو اڈوانا بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
نوٹ :ا ¿ ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول منسلک ہے۔
ابو ظہبی T10 کے بارے میں
ابوظہبی ٹی 10 دنیا کا واحد دس اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر پہلی بار منظور شدہ دس اوور فارمیٹ ہے۔ ابوظہبی ٹی 10 کا دوسرا ایڈیشن 28 جنوری تا 6 فروری 2021 ءتک منعقد کیا جا رہا ہے گا۔ ابو ظہبی ٹی 10 متحدہ عرب امارات سے شروع ہونے والا کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ہے جو عالمی سطح پر قبول شدہ کرکٹ فارمیٹ میںشامل ہے۔تمام میچز 10 , 10اوورز پر پشتمل ہوتے ہیں اور اس کا دورانیہ 45 منٹ جبکہ مجموعی طور پر 90 منٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔
یہ ٹورنامنٹ دس دن کھیلا جاتا ہے ، اس میں ایک را ¶نڈ رابن ہوتا ہے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوتا ہے۔ ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ ایک مختصر لیکن تیز ترین کرکٹ فارمیٹ ہے جو عالمی شائقین اور بین الاقوامی کرکٹ کے ستاروں کو پسند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here