ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ریٹائرڈ ملازمین کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر دوبارہ تعیناتی

0
2783

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ریٹائرڈ ملازمین کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر دوبارہ تعیناتی
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی کے وائس چانسلر کے دور میں ڈاؤ یونیورسٹی ریٹائرڈ ملازمین کی پناہ گاہ بن گی اتنی زیادہ تعداد میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اور اتنی زیادہ تنخواہوں پر دوبارہ ملازمتیں حاصل کی ہیں،
یاد رہے کہ جامعات کے ایکٹ کے مطابق شعبوں کے چیرمین، سینٹرز اور انسٹیٹیوٹس کے ڈائریکٹرز، اور کالج کے پرنسپل کے عہدے کی مدت تین سال ہوتی ہے اور ریٹائرڈ شخص کسی بھی طور پر چیرمین، یا ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا مگر ڈاو یونیورسٹی میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ریٹائرڈ پی وی سی ڈاکٹر زرناز نے ڈاو انٹرنیشنل کے پرنسپل کے عہدے پر قبضہ کررکھا ہے اسی طرح کئی شعبوں کے چیرمین ریٹائر ہونے کے باوجود تاحال چیرمین بنے ہوئے ہیں جو نہ صرف ایکٹ بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے کیوں کہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ افسران کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ موجود ہے، ملازمتیں حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں
ڈاکٹر سہیل راؤ (دوہری شہریت رکھنے والے ) سی ای او، ڈی یو ایچ ایس اور سینئر مشیر برائے وی سی 900،000
ڈاکٹر کرتار دیوانی (DUHS سے ریٹائرڈ) پرو وائس چانسلر اور ڈائریکٹر اوجھا 350،000
ڈاکٹر زرناز واحد (ڈی یو ایچ ایس سے ریٹائرڈ) پرو وائس چانسلر ، پرنسپل ڈی آئی ایم سی 350،000
اظہار ایم حسین (آئی بی اے سے ریٹائرڈ) ڈائریکٹر آئی بی ایچ ایم 900،000
ڈاکٹر نصرت علی (DUHS سے ریٹائرڈ) VC 200،000 کے مشیر
ڈاکٹر نثار راؤ (DUHS سے ریٹائرڈ) ڈائریکٹر OICD
ڈاکٹر مکرم (ڈی یو ایچ ایس سے ریٹائرڈ) ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ
ڈاکٹر مدثر اقبال ڈار (ڈی یو ایچ ایس سے) ڈائریکٹر ڈی آئی سی
ڈاکٹر رستم زمان (سی ایچ کے سے ریٹائرڈ) ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور
سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر ریڈیولوجی
ڈاکٹر شاہین شرافت (ڈی یو ایچ ایس سے ریٹائرڈ ) ڈائریکٹر ڈی ڈی آر ایل ، پرنسپل آئی ایم ٹی ، ڈین
ڈاکٹر سکندر عادل مغل (ڈی یو ایچ ایس سے ریٹائرڈ ) ایچ او ڈی فیزیالوجی ڈیپارٹمنٹ ، ڈی ایم سی
ڈاکٹر یوسف صلات (ڈی یو ایچ ایس سے ریٹائرڈ) فارماولوجی ڈیپارٹمنٹ ، ڈی ڈی سی
ڈاکٹر سعود (ڈی یو ایچ ایس سے ریٹائرڈ) فارماولوجی ڈیپارٹمنٹ ، ڈی ایم سی
ڈاکٹر عامر عیدی (سی ایچ کے سے ریٹائرڈ)
ڈاکٹر حامد محمود (آرمی سے ریٹائرڈ) چیف اینستھیسیولوجسٹ 650،000
محترمہ ریحانہ صدیق (دوہری شہریت اور 60 سال سے اوپر) چیف گارڈنر 200،000
اسماعیل جونیجو (سی ایچ کے سے ریٹائرڈ) پروکیورمنٹ آفیسر
غیر قانونی پوسٹ کی تقرر ی کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گی.
شاہد شریف ، ڈائریکٹر ایچ آر 500،000
مدثر علی شاہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر 250،000
اففت سوامیر ، سی او او ، ڈی یو ایچ ایس، 350،000
شہزاد حسین ،جی ایم فنانس، اشتہار کے بغیر ملازمت حاصل کی.

 ڈاویونیورسٹی کے ترجمان نعیم طاہر کے مطابق ڈاکٹرشاہین شرافت اور ڈاکٹر مکرم علی ریٹائرڈ نہیں ہوئے. خبر لگانے کا مقصد ادارے کی بہتری کے لیے اور مروجہ قانون جوہرجامعات پر لاگوہوتے ہیں کہ ریٹائرڈ شخص کسی طورپر چیرمین ، یا ڈائریکٹرکے عہدے پرفائز نہیں ہوسکتا.اس خبر میں کسی انفرادی شخص کو ٹارکیٹ بنانا نہیں تھا.بلکہ ڈاو یونیورسٹی میں مختلف عہدوں پر ریٹائرڈ افراد جو کام کررہے ہیں،ان کی نشاندہی کرنا تھا.جو جامعات ایکٹ کی خلاف ورزی ہے.اور ہم اپنی خبرکی شفافیت پر قائم ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here