محکمہ تعلیم اور گسٹا مہیسر کے درمیان مذاکرات کامیاب ،احتجاج وبھوک ہڑل ختم

0
1283

محکمہ تعلیم اور گسٹا مہیسر کے درمیان مذاکرات کامیاب ،احتجاج وبھوک ہڑل ختم
2012ءکے اساتذہ کو اسکروٹنی کے بعد بحال کر کے تنخواہیں بھی دینگے ،سیکریٹری تعلیم
آج تعلیمی افسران کیساتھ اجلاس ہو گا، مطالبات پر مکمل عملدرآمد چاہتے ہیں،مقصود محمود مہیسر
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اور اساتذہ کی نمائندہ تنظیم گسٹا مہیسر کے درمیان سال2012ءمیں بھرتی اساتذہ کی تنخواہوں سمیت دیگر مطالبات پر مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد اساتذہ نے جمعرات کو دوسرے دن بھوک ہڑتال اور احتجاج ختم کر دیا،سیکریٹری اسکول ایجوکیشن محمد بخش ناریجو نے کہا ہے کہ سال2012ءمیںقواعد و ضوابط کے تحت بھرتی ہونیوالے ادرکیڈر اساتذہ کو اسکروٹنی کے بعد نہ صرف بحال کریں گے بلکہ انہیں تنخواہیں بھیج جاری کی جائیں گی آج جمعہ کو محکمہ تعلیم کے افسران اور گسٹا مہیسر کے قائدین کے درمیان ملاقات میں معاملے پیش رفت کی جائے گی جبکہ گسٹا مہیسر کے مرکزی صدر مقصود محمود مہیسر کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کے باجود چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل نہ ہوا تو ہمارے لئے تمام آپشن کھلے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن ( گسٹا مہیسر )کے تحت بھوک ہڑتال اور احتجاج کے دوسر ے دن جمعرات کوسیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو نے کراچی پریس کلب پر گسٹا مہیسر کے مرکزی صدر مقصود محمود مہیسر سے ملاقات کی اور انہیں معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر گسٹا کے جنرل سیکریٹری عبد الحفیظ مہر ،چیئرمین ٹیچر زایسوسی ایشن ظہیر احمد ،کراچی ڈویژن کے رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود تھی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کرائی۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ سال2012ءمیں بھرتی اساتذہ کا معاملہ کافی عرصے سے چل رہا ہے بعض اساتذہ نکا کیس کورٹ اور سروس ٹریبول میں بھی ہے مگر محکمہ نے ان اساتذ ہ کی اسکروٹنی کیلئے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور جن اساتذة کی بھرتیاں درست ہوئیں انہیں بحال کر دینگے ۔آج جمعہ کو محکمہ اور گسٹا مہیسر کی مرکزی قیادت کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں معاملے کا حل ضرور نکالیں گے امید ہے اساتذہ کی قیادت بھی معاملے پر ہمارا ساتھ دے گی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گسٹا مہیسر کے مرکزی صدر مقصود محمود مہیسر نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر ہم اساتذہ کے حقوق کیلئے بیٹھے تھے ہمارے مطالبات بالکل جائز ہیں اگر ہمارے مطالبات محکمہ تعلیم تسلیم کر لے تو ہمیں سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں ہم دوسروں کی طرح ذاتی مقاصد کیلئے اساتذہ کواستعمال نہیں کرتے،امید ہے کہ سال2021ءاساتذہ کے لئے بہتر سال ثابت ہو گا اور تنخواہوں سے محروم اساتذہ کو نہ صرف انکا حق ملے گا بلکہ محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ کے جائز مسائل حل کروا کر ہی دم لینگے ۔گسٹا مہیسرنئے سال کو تعلیمی بہتری کے سال کے طور پر منائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here