ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی ہدایت بلدیہ کورنگی کی جانب سے مندروں اور چرچوں کے اطراف صفائی و ستھرائی کا کام جاری،فہیم خان

0
1525

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی ہدایت بلدیہ کورنگی کی جانب سے مندروں اور چرچوں کے اطراف صفائی و ستھرائی کا کام جاری،فہیم خان
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی ہدایت بلدیہ کورنگی کی جانب سے مندروں اور چرچوں کے اطراف صفائی و ستھرائی
جمعہ کو مساجد و امام بارگاہوں اور ہفتے کو مندروں اور چرچوں کے اطراف خصوصی صفائی و ستھرائی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔فہیم خان
عوام کے تعاون سے صاف ستھرا سرسبز اور روشن ضلع کورنگی کے قیام کے لئے اقدامات کررہے ہیں،عوام صاف ستھرے ماحول کے قیام میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ کورنگی محکمہ ہیلتھ اینڈ سروسز کی جانب سے ہفتے کے روز مندروں اور چرچوں کے اطراف اور گزرگاہوں پر صفائی وستھرائی انجام دیا گیا،میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے کہاکہ جمعہ کو مساجد و امام بارگاہوں اور ہفتے کا دن مندروں اور چرچوں کے اطراف سمیت ہندوں اور مسیحی بستیوں میں خصوصی صفائی وستھرائی کے انتظامات انجام دیئے جارہے ہیں،ضلع حدود دے کچرے کی بروقت منتقلی اور گلیوں محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو معمول کے مطابق انجام دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے جاری عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے محکمہ اہیلتھ اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انتظامات کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے غفلت اور لاپراہی کے مرتکب ذمہ دران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس موقع پر انہوں نے ضلع کورنگی کے مکینوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی وستھرائی کے عمل کو علاقائی سطح پر بہتر بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا،سرسبز اور روشن بنا یا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here