بلدیہ کورنگی کے تحت خصوصی صفائی مہم:سینکڑوں ٹن کچرا اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا

0
958

بلدیہ کورنگی کے تحت خصوصی صفائی مہم:سینکڑوں ٹن کچرا اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا
بلڈنگ میٹریل،مٹی و ملبہ اور کوڑا کرکٹ شاہراہوں او ر گلیوں میں نہ ڈالیں،بلدیہ کورنگی کی عوام سے اپیل
صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام اور علاقائی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے۔سید امداد علی شاہ
برساتی نالوں کے اطراف سے کچرا اور نالے کی صفائی کے بعد برآمد ہونے والے فضلے کی فوری منتقلی یقینی بنا ئی جائے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ اینڈ سروسز DMCکورنگی کی جانب سے شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی زونز میں خصوصی صفائی مہم جاری،سینکڑوں ٹن کچرا اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا۔کوڑا،کرکٹ،مٹی ملبہ اور بلڈنگ میٹریل شاہراہوں اور گلیوں میں نہ ڈالیں صفائی وستھر ائی میں ہمارا ہاتھ بٹائی بلدیہ کورنگی کا عوام سے اپیل میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سید امداد علی شاہ نے مختلف علاوں کو دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی سے متعلق امور نیک نیتی کے ساتھ انجام دیا جائے صاف ستھرے ماحول کے قیام میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے لہذا عوام کو بنیادی مسائل صفائی وستھرائی سے متعلق شکایات کے ازلاے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی محکمہ صفائی کو ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں کے اطراف سے کچرے اور نالوں کے صفائی کے بعد برآمد ہونے والے فضلے کے ڈھیروں کو فوری ہٹا یاجائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here