اداروں میں نظم وضبط کی کارروائی پر ورکشاپ

0
1088

اداروں میں نظم وضبط کی کارروائی پر ورکشاپ۔
کراچی:( اسٹاف رپورٹر ) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو ) کے ایگزیکٹیو کے سیکھنے, ترقی اور تنوع کے مرکز ( سی ایل ڈی ڈی) کی جانب سے گزشتہ روز مقامی ادارے پروڈیشنل مینجمنٹ سسٹم کے تعاون سے نظم وضبط کی کاروائی (ڈومیسٹک انکوائری) پر ایک انٹر ایکٹیو جانکاری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ماہرین نے صنعتی نظم و ضبط، برخاستگی کی وجوہات ، قانون چارج شیٹ و شوکاز نوٹسز میں متعین سزائیں، انکوائری افسر کی تفتیش کی کارروائی ، نظم وضبط کا طریقہ کار ، انکوائری رپورٹ اور ڈینوو انکوائری سے متعلق امور پر روشنی ڈالی گئی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد روزگار کے قوانین، ایچ آر کی پالیسیوں کو متعلقہ قوائد و ضوابط کے مطابق کرنا اور ان کی متعلقہ اداروں میں کسی بھی طرح کی عنوانی کے خلاف تادیبی کاروائی (ڈومیسٹک انکوائری) کرنا تھا ۔ ورکشاپ میں مختلف اداروں کے ڈائریکٹرز ، مینیجرز، ایچ آر، تعمیل اور ایڈمن افسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینرز میں ترجمان اور پاکستان کے مزدور قوانین کے ماہر ڈاکٹر غیر الحسن اور کنسلٹنٹ، ٹرینر اور وکیل دلاور خان تنولی شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here