جامعہ کراچی:(اسٹاف رپورٹر) شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام عالمی یوم خوراک کی مناسبت سے سیمینار اور فوڈ ایکسپو 26 اکتوبر کو ہوگا

0
726

جامعہ کراچی:(اسٹاف رپورٹر) شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام عالمی یوم خوراک کی مناسبت سے سیمینار اور فوڈ ایکسپو 26 اکتوبر کو ہوگا.
انڈونیشیاء کے قونصل جنرل مہمان خصوصی ہوں گے۔
شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے زیر اہتمام عالمی یوم خوراک کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان: ”بہترپیدوار،بہترغذا،بہترماحول اور بہترزندگی“ کی افتتاحی تقریب26 اکتوبر2021 ء کو صبح10:30 بجے شعبہ فوڈ سائنس اینڈٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے یونائیٹڈ کنگ ہال میں منعقد ہوگی۔انڈونیشیاء کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے۔
دیگر مقررین میں پاپولر گروپ کے جنرل مینجرڈاکٹر نعیم اللہ نعیم،سی ای او اَپ فیلڈ ساؤتھ ایشیاء (پاکستان اور سری لنکا)فاریہ سبحانی،غذائی امورکے ماہرین اورمختلف صنعتوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔سیمینار میں 25 سے زائد مختلف صنعتوں کے مالکان اور سی ای اوز شرکت کریں گے۔
اس موقع پر فوڈ ایکسپو کا بھی انعقاد کیا جارہاہے جس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے اور ڈائیلاگ سیشن بھی ہوگا جس میں غذائی امورکے ماہرین بھی شریک ہوں گے،اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کے مابین پوسٹرکمپٹیشن اورجامعہ کراچی سمیت سندھ کی مختلف جامعات کے طلباوطالبات کی جانب سے عضرحاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ان کی تیارکردہ مصنوعات بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here