ترقیاتی کاموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، نجم احمد شاہ

0
1775

ترقیاتی کاموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، نجم احمد شاہ
کراچی:(اسٹا ف رپورٹر) سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں میں تاخیر کو قطعی طور پر ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
اپنے دفتر میں منعقدہ اعلی سطحی جائزہ اجلاس میں نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک افسران اور ٹھیکداروں میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے حوالے سے احساس ذمہ داری پیدا نہیں ہوگا، تب تک عوامی منفعت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن نہیں۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری ٹیکنکل سید محمد طحہ، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے خالد محمود شیخ اور مختلف ماہرین شریک تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری بلدیات سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ترقیاتی پیش رفت ان کی ہدایات کے مطابق پوری آب و تاب سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔ نجم احمد شاہ نے شرکا میٹنگ کو واضع الفاظ میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عوامی بہبود کے منصوبے میں غیر ضروری تاخیر اور بے جا طوالت سے ہر صورت گریز کیا جائے اور بروقت تمام تعمیری منصوبوں کی تکمیل ہی دراصل حقیقی کامیابی اور محکمہ بلدیات سندھ کا نصب العین ہے۔
بعد ازاں ماہرین کے پینل کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو جاری منصوبہ جات کی گرافیکل پراگریس سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر نجم احمد شاہ نے ان کو کاموں کی رفتار مزید تیز اور بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جن تعمیری مراحل کی تکمیل میں محکمہ جاتی کاروائیاں رکاوٹ ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے اور دی جانے والی ڈیڈ لائن سے ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
میٹنگ کے اختتام پرسیکرٹری بلدیات سندھ نے ماہرین کے پینل اور افسران کو بطور خاص ہدایت دی کہ اگلی میٹنگ سے قبل تمام ضروری کاروائی اور تیاری مکمل کرنے کے بعد فائنل رپورٹ مرتب کرکے ان کو پیش کی جائے جس کی بنیاد پر مزید اہم فیصلوں کا اطلاق کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here