Warning: Undefined array key "url" in /home2/aujnews/public_html/wp-content/plugins/wpforms-lite/src/Forms/IconChoices.php on line 127

Warning: Undefined array key "path" in /home2/aujnews/public_html/wp-content/plugins/wpforms-lite/src/Forms/IconChoices.php on line 128
ممبرایڈمنسٹریشن توفیق سومروکی ملازمین کے لیے خوشخبری،نوید انور صدیق – Auj News
KDA News

ممبرایڈمنسٹریشن توفیق سومروکی ملازمین کے لیے خوشخبری،نوید انور صدیق

ممبرایڈمنسٹریشن توفیق سومروکی ملازمین کے لیے خوشخبری،نوید انور صدیق
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے ایمپلائئزیونین کا ایک اجلاس بروزبدھ مورخہ 27 جبوری 2021 کو سوک سینٹرپانچویں منزل یونین آفس میں منعقد کیاگیا.اجلاس کا آغاز چیئرمین ایمپلائز یونین محمد عبدالمعروف نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا.اس موقع پر ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلی نوید انورصدیقی،چیئرمین محمد عبدالمعروف،ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمرعباس،جوائنٹ انچارج عامرمحمد،کمیٹی ممبرطاہرجاوید،شاہد سلیم اورایمپلائز یونین کے سینئرنائب صدر ناصرخان بھی موجود تھے.نظامت کے فرائض طاہر جاوید نے انجام دیئے.اس موقع پرسرپرست اعلی نوید انورصدیقی نے سب یونٹس کے ذمہ داران و ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ممبرایڈ منسٹریشن توفیق سومرو نے میڈیکل کے حوالے سے ایک پرپوزل دیا جوملازمین کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے.اس موقع پرسرپرست اعلی نے مزید کہا کہ ملازمین ادارے و یونین کی ترقی کے لیے اپنی تجاویز سے ہمیں آگاہ کریں. اورہرماہ یونین آفس میں مرکزی میٹنگ ہوا کرےگی اس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں.13 فروری 2021 کو ایمپلائزیونین ہرسال کی طرح اس سال بھی محفل سماع کا انعقاد کرنے جارہی ہے.جس میں تمام سب یونٹس محفل سماٰع کے اس پروگرام کی تیاری میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اوراس پروگرام کوپہلے کی طرح کامیاب بنائیں.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News

ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے سندھ کے ہیلتھ بجٹ کو فراڈ قرار دے دیا سرکاری اسپتالوں کی حالت زار تشویشناک ہوچکی ہے، ویکسین کیلئے فراہم کردہ رقم کہاں گئی، ڈاکٹر عمران علی شاہ کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے سندھ کے ہیلتھ بجٹ کو فراڈ قرار دے دیا اور کہا کہ اس سال ہیلتھ بجٹ کی رقم میں اضافہ تو کیا گیا لیکن افوس کی بات یہ ہے کہ آج تک سابقہ منصوبے التوا کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ہیلتھ بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا کہ اس سال ہیلتھ بجٹ کی رقم 132 ارب سے بڑھا کر 172 ارب کردی گئی ہے جو بلاشبہ اچھا اقدام ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ آج بھی کراچی سمیت اندورن سندھ میں سرکاری اسپتال اور میڈیکل سینٹرز زبوں حالی کا شکار ہیں، خاص طور پر لیاری جنرل اسپتال کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے جہاں آرتوپیڈک کیس کے مریض کو کہا جاتا ہے کہ اپنا سمان خود ضرید کر لاو تو آپکی سرجری ہوجائے گی، دوسرے سول اسپتال کراچی میں ایمرجینسی ادویات تک میسر نہیں ہیں، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ 18 ارب روپے جو ادویات کیلئے مختص کیئے گئے ہیں وہ کہاں گئے، اسی طرح کووڈ ویکسین کیلئے وفاق نے سندھ کو125 ارب روپے کی رقم فراہم کی ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ میری اطلاع کے مطابق آج تک سندھ حکومت نے ایک روپے کی ویکسین نہیں خریدی، خدارا سندھ کے عوام پر رحم کریں، لسانی تعصب سے بالاتر ہوکر صوبہ کے عوام کو میڈیکل سروسز فارہم کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔ ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے سات ڈسٹرکتس میں ایک میں بھی پی پی ایچ آئی نہیں جوبڑے افسوس کی بات ہے، سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ لیاری کراچی میں 80 کروڑ کی لاگت سے 25 بستروں پر مشتمل اسپتال گزشتہ دس سالوں سے زیر تعمیر ہے لیکن آج تک وہ مکمل نہیں ہوا، وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اس سال بھی بجٹ مین کئی نئی اسکیمیںاعلان کی ہیں لیکن میرا موقف یہ ہے کہ خدارا پہلے زیر التوا پروجیکٹس تو مکمل کرلیں۔ انھوں نے سندھ ہیلتھ کمیشن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوے کہا کہ یہ بالکل غیر فعال ہوچکاہے۔ ان کی سرپرستی میں آج بھی جعلی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل سینٹرز میں مک مکا کے بعد ان کی پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے عوام صاف پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں، کراچی سمیت اندورن سندھ میں آج تک فلٹر پلانٹس ایسے نہییں لگائے گئے جن سے لوگوں کو صاف پانی میسر ہو۔ ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اب تک 164 ارب روپے کی ویکسین لوگوں کو لگا چکی ہے جبکہ مزید ویسین منگوائی جارہی ہے، کورونا ویکسین پر بھی سندھ حکومت سیاست کررہی ہے جبکہ وفاقی حکومت بلاتفریق عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں اور اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کو لیکر پورے ملک کی عوام کی خسمت کیلئے کوشاں ہیں، دوسری جانب سندھ حکومت کورونا اور پانی کے ایشوز کو بنیاد بناکر لسانی تعصب کو ہوادے رہی ہے۔

REGISTERED NOW