بی اے پرائیوٹ سال دوئم اور باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان

0
254

بی اے پرائیوٹ سال دوئم اور باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال دوئم اور باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق مریم امتیاز بنت امتیاز گلزار سیٹ نمبر865644 نے 760 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ خزینہ بنت محمد آصف سیٹ نمبر865244 نے756 نمبرز کے ساتھ دوسری اور خوشبخت قادری بنت محمد احمد سیٹ نمبر865762 نے754 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 5673 طلبہ شریک ہوئے،666 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن، 1778 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 03 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 43.22 فیصدرہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here