جامعہ کراچی: ایم فل ، پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع.

0
1972

جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹر سلیم شہزادکے اعلامیے کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس( سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) میں داخلوںکے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 جون 2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 02 جولائی2019 ءکو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 03 تا12 جولائی تک متعلقہ شعبہ جات ،سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کرسکتے ہیںجبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار14 جولائی2019 ءکو صبح10:00بجے ہونگے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکی فہرست ویب سائٹ پر31 جولائی2019 ءکو جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو ،انہیں پرو یژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس(Equivalence ) سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here