جامعہ کراچی اور نور س پر ائیویٹ لمیٹڈ کے مابین جامعہ میں شجرکاری مہم کے انعقاد کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
1623

جامعہ کراچی اور نور س پر ائیویٹ لمیٹڈ کے مابین جامعہ میں شجرکاری مہم کے انعقاد کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جامعہ کراچی اور نور س پر ائیویٹ لمیٹڈ کے مابین جامعہ میں شجرکاری مہم کے انعقاد کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے ہیں۔ جامعہ کراچی کے سیکریٹری لینڈاسکیپ گارڈننگ کونسل ڈاکٹر فہیم صدیقی اور نورس کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر تجمل حسین چشتی نے معاہدے پر دستخط کئے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق نورس جامعہ کراچی کو 1000 کے قریب پھلوں کے پودے فراہم کرے گا۔مفاہمتی یادداشت پر پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ، رئیسہ کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون،ڈائریکٹرآفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن،چیف ایگزیکیٹوآفیسر نورس پرائیوٹ لمیٹڈ ظفر محمود شیخ،ڈائریکٹر نورس پرائیوٹ لمیٹڈ وحید ظفر،کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر معیز خان اور دیگر موجود تھے۔

سی ای او نورس پرائیوٹ لمیٹڈ ظفر شیخ نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے جامعہ کراچی کو برقی لان موور،برقی چینسو اور ایڈوانسڈ کمپیوٹر بھی فرام کیا گیا ہے اورنورس جامعہ کراچی کو پودے بھی فراہم کرے گی۔
نورس کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر تجمل حسین چشتی نے کہا کہ میں جامعہ کراچی کے المنائی کی حیثیت سے جامعہ کی فلاح اور بہبود کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ جامعات اور انڈسٹریز کا اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے اکیڈیمیا کو فروغ ملتا ہے۔
جامعہ کراچی کے سیکریٹری لینڈاسکیپ گارڈننگ کونسل ڈاکٹر فہیم صدیقی نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دیسی پودوں کو شجر کاری مہم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی نے اس سے قبل کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور روٹری کلب (کارساز)کے اشتراک سے شجرکاری مہم میں ڈرپ اریگیشن اور پچر اریگیشن تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔جامعہ کراچی نے 25 ایکڑ زمین حاصل کی ہے اور اربن فاریسٹ اور بلاک پلانٹیشن پر کام کیا جارہا ہے جس میں جامعہ کراچی سندھ حکومت کے فاریسٹ اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کام کر رہا ہے۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں کراچی کو درپیش خطرات کے پیش نظر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، اس طرح کے منصوبے اس ضمن میں کار آمد ثابت ہونگے۔ سرکاری اور نجی اداروں کے اشتراک سے شہر بھر میں شجرکاری مہم ہونی چاہیئے، ان اقدامات سے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے جامعہ کراچی کے المنائی کی خدمات کو بھی سراہا اور انھیں جامعہ کراچی کا بیش قیمت سرمایہ قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور سردار یاسین ملک اسکول جامعہ کراچی میں پودے لگائے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here