علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی سات نومبر کو ہوگی، امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان علامہ رضی حسینی

0
454

علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی سات نومبر کو ہوگی، امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان علامہ رضی حسینی
تحریک لبیک پاکستان کراچی میں استقبالیہ کیمپ قائم کردیئے، امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان علامہ رضی حسینی
فرانسیسی صدر آزادی رائے کی آڑ میں گستاخی کررہا ہے، امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان
کراچی: (اسٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر اظہار رائے کی آڑ میں حضرت نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کے عمل کررہا ہے اس سلسلے میں تحریک لبیک پاکستان کراچی کے زیراہتمام مورخہ 7 نومبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے ائیر پورٹ سے تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں ریلی نکالی جائیگی اس سلسلے میں تاجروں صنعت کاروں اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ آج شہر بھر میں بینرز پوسٹرز اور ہر علاقے میں استقبالیہ کیمپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں علامہ رضی حسینی نے کہا کہ یہ ریلی عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سرشار اور سیدالعالمین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیگی، عوام صف بندی کرلے اور امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے ساتھ قدم بہ قدم شامل ہوں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here