تیرہویں ولڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 9 تن ساز اپنی جسم کی خوبصورتی کا مظاہرہ کریں گے.

0
867

تیرہویں ولڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 9 تن ساز اپنی جسم کی خوبصورتی کا مظاہرہ کریں گے.
مالی مشکلات بہت زیادہ ہیں باڈی بلڈنگ کو بچانے کے لئے حکومت مدد کرے، وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اولمپکس ایسوسی نے باڈی بلڈرز کا ہاتھ نا تھاما تو یہ کھیل ختم ہو جائے گا۔ سہیل انور
فیڈریشن کے صدر اور ٹاپ سٹی کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز کے علاوہ باڈی بلڈرز کی کوئی مدد نہیں کرتا۔ سیکریٹری جنرل پی بی ایف
مالدیپ سے میڈلز لیکر آئے تو کسی بااختیار شخص نے مبارکباد کے لئے ایک فون تک نہیں کیا، سہیل انور کا شکوہ
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) تھائی لینڈ کے شہر پھکیٹ میں 06 سے 12 اکتوبر تک شیڈول ولڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2022 میں پاکستان کے 9 تن ساز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سہیل انور کے مطابق
تن سازوں کا انتخابات اوپن ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا، اوپن ٹرائلز میں 100 سے زیادہ تن ساز شریک ہوئے تاہم انتخاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سندھ کے سیکریٹری عمران ناگوری کی سربراہی میں کام کرنے والے ججز پینل نے میرٹ کی بنیاد پر کیا، کوشش ہے ولڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لئے میڈلز جیتں، میڈیا سے گفتگو کے دوران سہیل انور نے شکوہ کیا کہ مالدیپ سے ملک کے لئے میڈلز جیت کر آنے والے باڈی بلڈرز کو کسی باختیار شخص نے مبارکباد کے لئے ایک فون کال تک نہیں کی،
سہیل انور کا مزید کہنا تھا کہ فیڈریشن کے صدر اور ٹاپ سٹی کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز کے علاوہ کوئی ہماری مدد نہیں کرتا، مالی مشکلات میں بے حد اضافہ ہوچکا ہے، حکومت نے باڈی بلڈرز کا ہاتھ نا تھاما تو دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا کھیل پاکستان میں دم توڑ دے گا، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری سے ملاقات کے دوران اندازہ ہوا کہ وہ ایک اسپورٹس لور شخصیت کے مالک ہیں ان سے اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے اپیل کرتا ہوں کہ ہماری مدد کریں، چیمپئن شپ کی فیس اور فی کھلاڑی اخراجات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں.
اوپن ٹرائلز کے نتیجے میں منتخب ہونے والے قومی تن ساز میں پنجاب سے ذوالقرنین عظیم، فرحان بشیر، محمد عظیم، کوئیٹہ سے محمد راحیل، بلال احمد، محمد حنیف اور سندھ سے شہزاد احمد، رمیز ابراہیم، فصل الہی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here