یوم اساتذہ کے موقع پرجامعہ کراچی ریسکیو اسکاؤٹ اور ایڈونچر اسکاؤٹ گروپ کے زیر اہتمام سماجی خدمت کا اہتمام کیا گیا۔

0
1812

یوم اساتذہ کے موقع پرجامعہ کراچی ریسکیو اسکاؤٹ اور ایڈونچر اسکاؤٹ گروپ کے زیر اہتمام سماجی خدمت کا اہتمام کیا گیا۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اسکاؤٹس کی جانب سے یوم اساتذہ منفردانداز سے منایا گیا۔ اسکاؤٹس نے مرحوم اساتذہ کرام و دیگر جامعہ قبرستان میں مرحوم سمیت شہدائے کربلا کے شہیدوں کی ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ جب کے اساتذہ کرام کی یاد میں شجر کاری سمیت قبروں پر گلپاشی بھی کی گئی۔ اس سماجی خدمت کے مہمان خصوصی جامعہ کراچی کے طبی آفیسر ڈاکٹر محمد حسن اوج اور ایڈونچر اسکاؤٹ گروپ کے ایمرجنسی رسپانس لیڈر جناب علی رضا تھے۔ ان کے ہمراہ ایڈونچر اسکاؤٹ گروپ اور جامعہ کراچی ریسکیو اسکاؤٹ کے اسکائوٹ نے سماجی خدمت میں بھرپور حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن اوج اور اسکاؤٹ لیڈر علی رضا نے اساتذہ کرام کو خراج عقیدت پیش کیا اور انسانی زندگی میں اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آخر میں اس تقریب کے میزبان اسکاؤٹ لیڈر حمزہ مبین نے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ساتھ ہی مہمانان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
ایڈونچر اسکاؤٹس:
اسکاؤٹ لیڈر کارل فرنانڈس
اسکاؤٹ لیڈر سید سمیر احمد زیدی
اسکاؤٹ انس رحمان۔
جامعہ کراچی ریسکیو اسکاؤٹ:
حارث نیازاسد شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here