سندھ میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کی استعداد میں تین گناہ اضافہ

0
1443

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی جدید ادارہ ہے، پروفیسراقبال چوہدری کابین الاقوامی مرکز میں خطاب
ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی اور انڈس اسپتال کے درمیان اشتراک سے تشخیص کے عمل میں تیزی آئے گی

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ ، جامعہ کراچی اور انڈس اسپتال کراچی کے درمیان اشتراک سے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کی استعداد میں تین گناہ اضافہ ہوگیا ہے ، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے تحت چلنے والے تحقیقی ادارے ’’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی‘‘ نے انڈس اسپتال کو چار جدید پی سی آر مشین اور اعلیٰ تربیت یافتہ تحقیقی اسٹاف فراہم کیا ہے تاکہ کثیر تعداد میں آنے والے کیسز میں وائرس کی تشخیص کے عمل کو تیز کیا جاسکے ۔
یہ بات بےن الاقوامی مرکز برائے کےمےائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی اےس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفےسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں ہفتے کو منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی، اس اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمد راشد، ڈاکٹر عمّار اطہر سمیت دیگر سائینسدانوں نے شرکت کی ۔ پروفےسر اقبال چوہدری نے کہاسندھ حکومت اورانڈس اسپتال کی مشترکہ کوششوں سے کرونا وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ کیے جارہیں ، اس دوران کیسز کی زیادتی کی وجہ سے تشخیص کا عمل سستی کا شکار تھا، اس صورتِ حال کے پیش نظرڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی نے یہ فیصلہ کیا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ماہرین اور چار جدید پی سی آر مشینیں اس اہم کام میں انڈس اسپتال کے پلیٹ فارم سے استعمال کی جائیں ، انڈس اسپتال اس عنوان سے سندھ میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے جبکہ سندھ پاکستان میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ، انہوں نے کہا صحت کے عالمی ادارے نے کرونا انفیکشن کی روک تھام میں اس مرض کے تشخیصی عمل کو اہم قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی ایک جدیدتحقیقی ادارہ ہے جو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی کے زیر انتظام کام کرتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد راشدنے کہا عوام کو ہجوم سے دور رہنے کی ضرورت ہے، بڑے شاپنگ مال جانے سے بہتر ہے کہ چھوٹی دکانوں سے شاپنگ کی جائے ۔ ڈاکٹر عمار اطہر نے کہا کہ کرونا وائرس انتہائی ہلاکت خیز ہے ، صرف احتیاطی تدابیر سے ہی اس ہلاکت خیز وائرس سے مقابلہ ممکن ہے، انھوں نے کہاشہریوں کو وقتافوقتا اچھے صابن سے ہاتھ دوھوتے رہنا چاہیے جبکہ الکوحل ملے سینیٹائزر کا استعمال بھی موثر ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here