ہمارے بزرگ ہمارا اثاثہ ہیں وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت سنیئر سٹیزن ڈے کی تقریب

0
1506

ہمارے بزرگ ہمارا اثاثہ ہیں وی کیر  سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت سنیئر سٹیزن ڈے کی تقریب
سنیئر سٹیزن کے لئے وی کیئر کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ڈاکٹر سید عمران علی شاہ
MPAعمران علی شاہ کا وی کیئر سینئر سٹیزن کو آرتھو پڈیک کے حوالے سے مکمل مفت علاج کے فراہمی کا اعلان
کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے MPAعمران علی شاہ،سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم شیخ اور دیگر کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہمیں دنیا کی رنگینیوں میں اپنے بزرگوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیئے ماں باپ ہوں یا سنیئر سٹیزن ہمیں ان کی عزت و تعظیم کو ہمیشہ برقرار رکھنا چاہیئے وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا سنیئر سٹیزن کے لئے کئے جانے والے اقدامات نہ صرف بے مثال بلکہ لائق تحسین ہیں جس طرح VCeareکے لوگ بے سہارا بزرگوں کا سہارا بن رہے ہیں ہمیں بھی ایسے اقدامات کا ساتھ دینا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ) محمد اسلم شیخ،فاطمہ خلفان،بورڈ آف ڈائریکٹر وی کیئر فیصل ندیم،DIGجیل خانہ جات محمد ناصر خان،محمد شفیق،سعید کلپر،ہارون وقار ملک،اسسٹنٹ پروفیسر آغاخان سمینہ ورٹی جی،سنیئر جرنلسٹ حسن تھیبو،روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے صدر یوسف آفتاب،فاروق ڈاڈی،امتیاز چنا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حکومت سندھ کشور سجاد،جنرل سیکریٹری وی کیئر شہزاد،نائب صدر ڈاکٹر شرمین اور دیگر نے خطاب کیا سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے وی کیئر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں سنیئر سٹیزن کی دیکھ بھال اور اُن کے دکھ سکھ کو بانٹنا بھی ایک عظیم عبادت سے کم نہیں ہمیں اپنے ماں باپ اور بزرگوں کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیئے اس موقع پر ریٹائرڈ ایڈیشنل جج محمد اسلم شیخ نے بتا یا کہ سنیئر سٹیزن کے لئے سندھ حکومت نے قانون پاس کیا ہے اس پر عملدرآمد کرکے ہم اپنے سنیئر سٹیزن کو نہ صرف بہتر مقام دے سکتے ہیں بلکہ قانونی معاملات کو بھی حل کیا جاسکتا ہے انہوں نے بھی سنیئر سٹیزن کے حوالے سے مثالی کاموں پر وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here