سینئر علیگیرین علی ظفر خان آفریدی کے انتقا ل پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید انوار او ر جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر، وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈین ، ایسوسی ایٹ ڈین ، شعبہ جات کے سربراہان و دیگر کا اظہارِ تعزیت

0
1246

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار،علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان و ایسوسی ایشن کے اراکین، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین ،ایسوسی ایٹ ڈین، شعبہ جات کے سربراہان نے سینئر علیگیرین علی ظفر خان آفریدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔ مرحوم سابق رکن منتظمہ کمیٹی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن تھے ۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے جنرل مینجر رہ چکے تھے ۔
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم ادبی ذوق کے حامل ایک بلند مرتبہ سماجی شخصیت تھے اور سائنس و علم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں ۔ وہ بزمِ سائنسی ادب کے صدر تھے ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here