پاکستان میں شجرکاری مہم کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے سرسبز پاکستان مہم میں ہر فرد پودا لگا کراپنا قومی فریضہ پوراکرے،اداکارہ میرا

0
1651

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں شجرکاری مہم کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے سرسبز پاکستان مہم میں ہر فرد پودا لگا کراپنا قومی فریضہ پوراکرے ہم سب کی قومی ذمّے داری ہے کہ سرسبزپاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے آگے آئیں تاکہ اجتماعی کوششوں سے اپنے اردگردکے ماحول کوبہتربناسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوپورٹس انسیٹیوٹ اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے تحت جاری سرسبز پاکستان شجرکاری مہم میں نیوپورٹس انسیٹیوٹ کے احاطے میں پودے لگانے کے موقع پر کیا اس موقع پر نیوپورٹس انسیٹیوٹ کی چیئرپرسن ہما بخاری،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، کے ایس ایف کے صدر وسیم ہاشمی، چیئرمین آصف عظیم،کراچی ٹیکس بار کے صدر محمد ذیشان مرچنٹ، زیرک فاطمہ،محمد اسلام سمیت دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں اداکارہ میرا کاکہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے کراچی جیسے میٹروپولیٹن شہر میں درختوں کی تعداد صرف تین فیصد رہ گئی ہے موسمی تغیرات نے نمٹنے کیلئے ہمیں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کی ذمے داری بھی پوری کرنی چاہیے میرا نے اس موقع پر تمام پاکستانیوں بالخصوص طلباء اور نوجوان نسل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک سے فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے سرسبز پاکستان مہم میں پودے لگا کر اپنا حصہ ضرور ڈالیں سرسبزپاکستان کی جاری مہم پر میرا نے نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ اور کے ایس ایف کے عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کایہ اقدام اس مہم کیلئے ہواکاتازہ جھونکا ہے جس کی پیروی دیگر اداروں کوبھی کرنی چاہیے نیوپورٹس انسیٹیوٹ کی چیئرپرسن ہما بخاری نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ سبزہ لگاکر فضائی کثافت کے دباؤ کو کم اور نوجوان نسل میں سرسبزوشادب ماحول کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ ماحول میں آلودگی کے بڑھتے ہوئے مضراثرات اور انکے انسانی زندگی پر اثرانداز ہونے کے نتائج سے آگاہ ہوتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے اپنا مثبت کرداراداکریں نیوپورٹس انسیٹیوٹ اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے اسکولز،کالجز،یونیورسٹیزکے طالب علموں،اساتذہ، کھیلوں کی ایسوسی ایشنز اورماحول کی بہتری کیلئے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں (NGO’s) کے تعاون سے کراچی بھرمیں سرسبزپاکستان مہم کے تحت درخت لگائے جائیں گے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف کاکہنا تھا کہ فضائی کثافت سے پاک آب و ہوا ہماری زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے آلودگی سے پاک ماحول سے بیماریوں سے تحفظ حاصل ہوتا ہے پی او اے ملک میں وزیراعظم عمران خان کی کلین گرین مہم کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے اور کھیل کے میدانوں کو سرسبزکرنے کے ساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول کو بھی سرسبزبنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے کے ایس ایف کے صدر سیدوسیم ہاشمی نے کہا کہ اگر تمام پاکستانی اپنے حصّے کاپودا لگا کر اس کی آبیاری کریں تووہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک ماحولیاتی آلودگی کے شکنجے سے آزاد ہوجائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here