داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ ہفتہ اور اتوار کو ہوگا

0
1278

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ ہفتہ اور اتوار کو ہوگا
انعقاد این ای ڈی یونیورسٹی میں صبح 9 بجے سے ہوگا ، ہر روز 3سیشن ہوں گے ،ہرسیشن میں 800؍ امیدواروں کاٹیسٹ لیا جائے گا
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے2020-21ء کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ ہفتہ 3؍ اکتوبر اور اتوار 4؍ اکتوبر 2020ء کو ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ صرف کراچی میں ہوگا جس کا انعقاد این ای ڈی یونیورسٹی میں کیا جائے گا ۔ داخلہ ٹیسٹ منفی مارکنگ کے تحت ہوں گے اور چار غلط جوابات کی صورت میں ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا ۔ رجسٹرار سید آصف علی شاہ کے اعلامیے کے مطابق 3اور 4اکتوبر کو ہر روز ٹیسٹ کے 3سیشن ہوں گے اور ہر سیشن میں 800؍ امیدوارون کو ٹیسٹ لیا جائے گا۔
امیدواروں کو ٹیسٹ کے مقام پر مختلف اوقات صبح 8 بجے ، 10 بجے اور 1 بجے بلایا گیا ہے جس کی تفصیلات ہر امیدوار کے رول نمبر سلپ پر درج ہے۔
رجسٹرار سید آصف علی شاہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے تحفظ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی نشستوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے گا جبکہ ہر امیدوار کو ماسک پہننا ہوگا ، داخلہ ٹیسٹ میں جانے سے قبل ہر امیدوار کو ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ مزید برآں امیدواروں کو کسی بھی طرح کی مشکل کی صورت میں وہ وقت مقررہ سے پہلے ٹیسٹ سینٹرز پر اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ساتھ پہنچ کر اپنے ایڈمٹ کارڈ بنوا سکتے ہیں ۔
میڈیا کے قابل احترام دوستوں سے تعلیمی سرگرمی کی میڈیا کوریج کی درخواست ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here