طحہ رضا کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی 20 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان

0
318

طحہ رضا کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی 20 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان
عبداللہ بخاری نائب کپتان مقرر، ٹیم سندھ انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
سبطین رضا ہیڈ کوچ ، سید آل حسن ، واصف رضا کوچز ، وقاص حسن گول کیپر کوچ اور سید صغیر حسین ٹیم منیجر کے فرائض انجام دینگے
کراچی: سندھ انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کیلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی 20 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ، طحہ رضا ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ عبداللہ بخاری کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ، دیگر کھلاڑیوں میں آغا اون ، ظفیر احمد ، حسنین سولنگی ، ندیم اکرم ، شوذب رضا ، سید محمد سعد علی ، انس صدیقی ، عارف اللہ ، ریان الرحمن ، سید ارج حسین ، شاہر قاسم ، عماذ علی، ارسلان ، حذیفہ شاہد ، سمیر ، روحیل ، عمر انیس اور علی تابی شامل ہیں ۔ لطافت حسین شاہ، مبشر مختار اور سمیع اللہ خان پر مشتمل تین رکنی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں اور ٹیم آفیشلز کا اعلان کیا۔ تربیتی کیمپ اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں سات روز تک جاری رہا۔ ٹیم آفیشلز میں سید صغیر حسین منیجر ، سبطین رضا ہیڈ کوچ ، سید آل حسن ، واصف رضا کوچز اور وقاص حسن گول کیپر کوچ مقرر کئے گئے ہیں ۔ ڈی ایچ اے سینٹرل کی ٹیم 3 اکتوبر سے اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقد ہونیوالی ہاکی چیمپئین شپ میں شرکت کریگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here