قائم مقام سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز کا چارج سنبھال لیا۔

0
1064

قائم مقام سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز کا چارج سنبھال لیا۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) قائم مقام سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز کا چارج سنبھال لیا۔ نوتعینات سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کی پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز آمد پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پاکستان ہاکی فیڈریشن میجر ر جاوید ارشد منج، لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر، ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین ناصر علی، سی ای او لاہور قلندرز رانا عاطف, ثمین رانا، رانا محمد شفیق انٹرنیشنل ،اولمپین انجم سعید، بابر عبداللہ انٹرنیشنل، سہیل ڈار انٹرنیشنل، محسن رفیق انٹرنیشنل، چوہدری مبشر علی گجر، میاں سہیل اشرف، شاہد تنویر گل، رانا محمد خالد انٹرنیشنل ، رانا زبیر انٹرنیشنل، انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشل حسن اختر رسول،ڈی ایس پی قدیر بشیر انٹرنیشنل سمیت کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد نے شایان شان استقبال کیا۔
نو تعینات سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے اس موقع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے گراس روٹ لیول پر میرے کام کے اعتراف میں میرے کاندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے جسکو بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز سٹاف سے بھی ملاقات کی اور بعد ازاں اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here