طحہ رضا اور انس صدیقی کو سرسید یونیورسٹی کی مبارکباد

0
1331

طحہ رضا اور انس صدیقی کو سرسید یونیورسٹی کی مبارکباد
کراچی : طحہ رضا اور انس صدیقی کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہاکی ٹیم میں منتخب ہونے پر سرسید یونیورسٹی نے مبارکباد پیش کی ، مبارکبادی پیغام میں سرسید یونیورسٹی کے کنوینئر اسپورٹس وقاص بخاری ، قائم مقام کنوینئر اسپورٹس قاضی نصر عباس ، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور جاوید اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی سے یونیورسٹی کا نام روشن کرینگے ۔ طحہ رضا 3 اکتوبر سے اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کراچی میں ہونیوالی انڈر 25 سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کے کپتانی کرینگے ، طحہ رضا سرسید یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ کمپیوٹر سائنس میں زیر تعلیم ہیں جبکہ انس صدیقی کو کہ سرسید یونیورسٹی ہاکی ٹیم کے کپتان ہیں وہ بھی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم منتخب ہوئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here