کراچی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر عثمان فراز نے لیول ٹؤ آن لائن کوچنگ کورس میں کامیابی حاصل کی

0
1123

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر / طلعت محمود ) سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے لئے انتہائی مسرت اور فخر کی بات ہے کہ کراچی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر جناب عثمان فراز نے لیول II آن لائن کوچنگ کورس منعقدہ 11-13 ستمبر 2020 سیول کوریا، میں شمولیت کرکے %90 مارکس کے ساتھ امتیاز حاصل کیا ہے۔ اس طرح عثمان فراز پاکستان کے واحد لیول II کوچ ہوگئے ہیں جو تمام G-1 تا G-18 لیول کے مقابلے بشمول ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
عثمان فراز کی کراچی اور سندھ میں تائیکوانڈو کے فروغ کے لئے خدمات ناقابل تعریف ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور مخلصانہ کاوشوں کی بدولت تائیکوانڈو کے کھیل میں کراچی نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔
عثمان فراز کا کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اور کراچی کی ایسوسی ایشن کا بطور صدر بھرپور نظم و ضبط سے چلانے کی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ اپنی ایجوکیشن پر بھی توجہ مرکوز رکھنا قابل ستائش و مثالی ہے۔
سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران عثمان فراز کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ییں کہ وہ سندھ کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ و رہنمائی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
علاوہ ازیں سندھ تائیکوانڈو، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر جناب کرنل (ریٹائرڈ) وسیم احمد، فیڈریشن کے سیکریٹری جناب مرتضیٰ بنگش، ساوتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر جناب عمر سعید صاحب، پاکستان تائیکوانڈو اسکولز کے صدر جناب احمد چوہان صاحب اور خصوصا ماسٹر احمد محمد عصا بیر کی رہنمائی اور اخلاقی معاونت پر شکرگزار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here