جامعہ کراچی نےایوننگ پروگرام کے کلیم فارم کی فہرستیں جاری

0
1327

جامعہ کراچی نےایوننگ پروگرام کے کلیم فارم کی فہرستیں جاری
بیچلرز،ماسٹرزاور ڈپلومہ ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق بیچلرز،ماسٹرز اور ڈپلومہ ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس12 فروری2021 تک صبح11:00 تاشام 4:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں کلیم فارم کی داخلہ فہرستیں بھی جاری کردی گئیں ہیں ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ بھی 12 فروری2021 ء تک داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کے کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع یوبی ایل بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here