ایشا کپ میں سری لنکا کی جرسی کا ڈیزاین تبدیل

0
667

ایشا کپ میں سری لنکا کی جرسی کا ڈیزاین تبدیل
دبئی:(خصوصی رپورٹ) سری لنکا کے کرکٹرز ایشیا کپ میں نئی ڈیزائن کی جرسی پہنیں گے کیونکہ فیئر پلے نیوز ٹیم کا باضابطہ اسپانسر بن گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا، “ہم ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کے آفیشل اسپانسرز کے طور پر فیئر پلے نیوز کا خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ شراکت داری کھیلوں کی ترقی کے لیے اچھی ثابت ہو گی۔ فیئر پلے نیوز کے ڈائریکٹر نے کہا، ہمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سپانسرز ہونے پر فخر ہے۔ اس ایسوسی ایشن سے ہمیں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا ۔ داسن شاناکا اور اس کا 20 رکنی اسکواڈ ایشا کپ میں فیئر پلے نیوز کے نام کی جرسی پہنیں گے، جو فیئر پلے اسپورٹس کا ایک حصہ ہے، فیئر پلے نیوز کھیلوں کی خبروں اور اپڈیٹس کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو تیزی سے مقبول ہورہا ہے یاد رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد پہلے سری لنکا میں ہونا تھا لیکن سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے اسے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔ ایشا کپ رواں ماہ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے جس کا فائنل گیارہ ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here