کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ کا آغاز14اکتوبرکوہوگا.

0
733
پیٹرن انچیف کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ کا آغاز14اکتوبرکوہوگا
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ کا آغاز14اکتوبرکوہوگا، ٹیم میننجرز میٹنگ 12 اکتوبر کو ہوگی، کے ایچ اے کے دائرہ اختیار میں شامل تمام ہاکی کلب شرکت کرینگے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈومیسٹک ہاکی ویژن کے تحت کلب ہاکی کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات لے رہے ہیں، سیکرٹری کے ایچ اے کو انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، پیٹرن ان چیف کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میجرجنرل طارق حلیم سوری
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرون ان چیف میجر جنرل طارق حلیم سوری نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف ڈومیسٹک ہاکی ڈویلپمنٹ ویژن کے تحت کے ایچ اے انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ 14 اکتوبر سے کے ایچ اے سپورٹس کملپیکس آسٹروٹرف گراؤنڈ پر کھیلی جائیگی۔ جس میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تمام ہاکی کلب حصہ لیں گے۔ میجنر جنرل طارق حلیم سوری نے کہا کہ سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو ایونٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔شرکت کے خواہاں تمام ہاکی کلب 10 اکتوبر تک اپنے لیٹر پیڈ پر ٹیم کی شرکت کی تصدیق کرکے کے ایچ اے آفس میں جمع کروادیں۔ جبکہ 12 اکتوبر کو مینجرز میٹنگ ہوگی۔
پیٹرن ان چیف کے ایچ اے میجر جنرل طارق حلیم سوری نے کہا کہ پی ایچ ایف انفراسکٹرکچر میں کلب بنیادی جزو ہے اور گراس روٹ لیول پر کے ایچ اے کی جانب سے کامیاب ایونٹ کی ایک کثیر تعداد کے بعد اب اس دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ کے ایچ اے کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ایونٹس کے بعد اب انٹر کلب ہاکی تک اس دائرہ کار کو وسیع کیا جارہا ہے تاکہ گراس روٹ لیول پر قومی کھیل کو موثر انداز میں رائج کیا جاسکے۔ طارق حلیم سوری نے مزید کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے دائرہ کار میں شامل تمام نئے و پرانے ہاکی کلب ایونٹ میں شرکت کے اہل ہونگے۔ ایونٹ میں کھلاڑیوں کی عمر کی کوئی حد متعین نہیں کسی بھی عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ جسکا مقصد قومی کھیل کی مقبولیت میں اضافہ اور ہر ایک کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں 6 اکتوبر سے شرکت کی کنفرمیشن اور انٹری فارم ایونٹ کوآرڈینیٹر فیصل اسماعیل سے حاصل کئے جاسکتے ہیں جبکہ 10 اکتوبر ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here