آئی بی اے کراچی میں منعقدہ آسٹریلین فٹبال کوچنگ پروگرام کا اختتام۔پاکستان کے ٹیلینٹ نے متاثر کیا۔ مائیکل گیلس

0
1783
اے ایف ایل سندھ کے زیر اہتمام آئی بی اے کراچی میں آسٹریلین فٹبال کے تعارفی و کوچنگ پروگرام کے عملی مشقوں کے سیشن کے اختتام پر افتتاح کے موقع پر آئی بی اے کی اسپورٹس کووآرڈینیٹر ہادیہ رحمن کو آسٹریلین فٹبال لیگ کے معروف کوچ مائیکل گیلس بال دے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر آف دی پروگرام و ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اے ایف ایل سندھ سید گوہر رضا، سیکریٹری سندھ پرویز احمد شیخ،کووآرڈینیٹر سید محمد ندیم اور پاکستان کے ریکارڈ ساز کوہ پیما ڈاکٹر عمر احسن ساتھ ہیں۔

اے ایف ایل سندھ کے زیر اہتمام آئی بی اے کراچی میں آسٹریلین فٹبال کوچنگ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔اسٹوڈینٹس سینٹر سے متصل فٹبال گرائونڈ میں منعقدہ آخری سیشن میں آسٹریلین فٹبال لیگ کے معروف کوچ مائیکل گیلس نے کھیل سے متعلق مہارتوں کے پریکٹیکلز منعقد کیئے۔ سیشن کے اختتام پر انہوں کہا کہ پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح کراچی میں بھی شرکاء نے بھرپور دلچسپی لی اور ہم یہاں کے ٹیلینٹ سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہاں کے بوائز و گرلز بھی ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے ڈائریکٹر آف دی پروگرام و ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اے ایف ایل سندھ سید گوہر رضا، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، اسپورٹس کووآرڈینیٹر ھادیہ رحمن، کووآرڈینیٹرز سید محمد ندیم اور عائشہ ارم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ شاہین اسپورٹنگ و سوشل کلب میلبورن کے ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر سید عارض نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ اگر وہ اس کھیل میں دلچسپی لیں گے تو ہم اے ایف ایل کے صدر سردار طارق محمود اور سیکریٹری چوہدری ذوالفقار کی سربراہی میں انکی بھرپور معاونت کریں گے۔اس موقع پر پاکستان کے ریکارڈ ساز کوہ پیما ڈاکٹر عمر احسن، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عابدہ پروین، محمد ہارون،عون رضا،ریفلیکشن اسکول سسٹم کراچی کے فٹبال کوچ محمود رضا، شاہین پبلک اسکول کراچی کیمپس ون کی اسپورٹس ٹیچر آسیہ خان،سٹی اسکول گلستان جوہر کیمپس کراچی کی فزیکل ایجوکیشن ٹیچر آسیہ صدیقہ،ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشدآباد کے کوچ ظہیرالدین، ین اکیڈمی اسکول حیدرآباد کے ذاکر علی، طوبی اسکول لطیف آباد کی حرا سعید اور دیگر کوچز موجود تھے۔آخر میں ڈائریکٹر آف دی پروگرام سید گوہر رضا اور اسپورٹس کووآرڈینیٹر ھادیہ رحمن نے معزز مہمانوں، سیکریٹری سندھ پرویز احمد شیخ، کووآرڈینیٹرز سید محمد ندیم اور عائشہ ارم کو اعزازی سوینیئر پیش کیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here